مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

کراچی سے مبیننہ طور اغواء ہونے والی دعاء زہرہ کو سیٹلائٹ ٹاؤن چشتیاں کے علاقہ سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیاابتدائی معلومات کےمطابق

دعا زہرا کیس میں لاہور اور کراچی پولیس نے علی الصبح بستی دلیکا کالیے شاہ تھانہ مدرسہ ریڈ کیا جہاں سے لاہور پولیس نے رفیع ولد غلام قادر مینیجر زرعی ترقیاتی بینک حال تعینات منچن آباد کو گرفتار کیا

جس نےچشتیاں کےگنجان آبادعلاقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں اپنےرہائشی مکان سےمسمات دعا زہرا اوراسکےمبینہ شوھر ظہیر احمد کوبحفاظت بازیاب کرکے لےقانونی کاروائی مکمل کرکےاپنےساتھ لے گئے معلوم ہوا ہے کہ

محمد ظہیر کی والدہ لاہور میں محمد رفیع جس کے بچے لاھور میں تعلیم حاصل کرتےہیں انکےپاس رہائش پذیرتھی اورگھر کام کرتی تھی

یادرھےکراچی سےمبینہ اغواھونے والی دعازہراجس نےمبینہ طورپرظہیرنامی نوجوان سے شادی ظاھرکی ھےدعازہراکےوالدین نےسندھ ہائیکورٹ میں اپنی بیٹی کی بازیابی کےلئےرٹ پٹیشن دائرکررکھی ھے

اورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےاعلی حکام کودعازہراکوبازیاب کروانے کےاحکامات جاری کررکھےہیں

کراچی اورلاھور پولیس نے دعازہرااوراسکےمبینہ شوھرظہیراحمد کوبازیاب کروانے کےبعد سہولت کارمحمدرفیع اورظہیراحمد کی والدہ کوبھی حراست میں لےلیاگیا ھے دعازہراکوعدالت میں پیش کیاجائیگا۔۔۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی,)

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کے زیر اھتمام عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ھوئے ایک مذمتی اجلاس ضلعی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ طالب ندیم لاشاری کی رھائیش گاہ بلوچ ھاؤس پر منعقد کیا گیا

جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ھدائیت پر عمران خان کے ملک دشمن بیان پر ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے جمھوری پاکستان کے قیام کیلئے اپنی قیادت اور ورکروں کی قربانیاں دیں

مگر ملک اور قومی اداروں بارے کبھی ھرزہ سرائی نہیں کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ھم نے جمھوری پاکستان کے لیئے قیدوبند ،کوڑے اور جیلیں کاٹیں اور حتی کہ اپنی شھید قائد کے جنازے پر بھی “ پاکستان کھپے” کا نعرہ بلند کیا جبکہ

نیازی جس کی حکومت اکٺریت کا اعتماد کھو دینے کی بنیاد پر عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ھوئی لیکن عمران نیازی بیرونی ایجنڈے پر ملک اور اسکے سیکیورٹی اداروں کیخلاف بدزبانی اور اُن میں تفریق ڈالنے کے بیانیئے پر عمل پیرا ھے

اور اپنے ھوش و حواس کھو بیٹھا ھے ھم اس غیر جمھوری رویہ کی شدید مذمت کرتے ھیں اور آج بھی ملکی اسٹیبلشمنٹ میں چھپے اور میڈیا گروپوں میں موجود کرداروں جو کہ اس شخص کے ملک دشمن ایجنڈے کی واضع حمائیت کر رھے ھیں

ایسے عناصر کو قانون کے مطابق لگام ڈالنے کا مطالبہ کرتے ھیں اس موقع پر عہد کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ھمیشہ وفاق پاکستان اور اس کے اداروں کی محافظ رھی ھے

اور تاقیامت ملک و قوم کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رھے گی

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کے جنر سیکریٹری طالب ندیم لاشاری کے علاوہ سٹی صدر اظہارالحق کاظمی

محمد اجمل خان ، فیصل چوھان ، راؤ طارق حمید ، شفیق شاھد ، راؤ شفیق ، شیخ گلزار ، کرامت علی ، امداد گوگی ، فہیم میتلا، لالا طفیل، کے علاوہ

سٹی وتحصل چشتیاں اور سٹی و تحصیل ھارون آباد کے عہدیداروں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

%d bloggers like this: