دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی کان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر محمد عثمان انور نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،ڈی سی آفس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کمشنرکا استقبال کیا۔

کمشنر نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیااور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کی ورکنگ بارے بھی معلومات لیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور اے ڈی سی احمد حسن رانجھا نے ضلع کونسل بارے کمشنر کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ضلع کونسل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشینری بارے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے

خراب مشینری اور گاڑیوں کو مرمت کراکے آن روڈ کیا جائے،کوڑا کرکٹ کی ڈمپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جائے

،سینٹری ورکرز کی حاضری اور کام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے،متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے باؤذرز کی تعداد بڑھائی جائے

کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ تجاوزات کا پہلے سروے اور پھر خاتمے کی منصوبہ بندی کی جائے،وال چاکنگ کرانے والوں کو جرمانے اور ان سے ریکوری بھی کی جائے

شہر میں بغیر نقشوں کے بننے والی عمارتوں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں،تفصیلات میں زیر تعمیر عمارتوں کو ظاہر نہ کرنیوالے میونسپل افسران کو نشان عبرت بنایا جائے،محمد عثمان انور نے کہا کہ

نجی ہاؤسنگ سکیموں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلع کونسل کی آمدن میں اضافے کے ذرائع تلاش کئے جائیں

میٹروپولیٹن کے منصوبوں اور رپیئرنگ ورک کو میں خود چیک کروں گا،کمشنر ڈیرہ غازی خان نے معاملات بہتری بارے منظم پلان بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کھاد ڈیلرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل میمن،اسد چانڈیہ اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد ڈیلرز فروخت کردہ کھادوں کا ریکارڈ ضرور رکھیں،سستی کھاد کی فروخت میں حکومت کا ساتھ دیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ذخیرہ کردہ کھاد کسی جگہ سے برآمد ہوئی

تو وہ زمہ داروں کو جیل بھجوائیں گے،ٹیم ورک کے تحت کھادوں کی بلیک میں فروخت کو ضرور روکا جائے

اس موقع پر کھاد ڈیلرز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی کارروائیوں کو ایپ پر ضرور شئیر کریں،فیلڈ میں جائیں اور ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو جرمانے کریں

،چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض نے کہا کہ منڈیوں میں سبزیوں کی گریڈنگ کو چیک ضرور کیا جائے تاکہ

اول،دوم اور سوئم کی نشان دہی ہو اور قیمتوں میں اعتدال رہے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے

انکی دکانیں سیل کی جائیں اس حوالے سے کوتاہی نہ برتی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیر ہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک دسویں کلاس سالانہ امتحان 2022 ء کے انگریزی لازمی گروپ فسٹ اورفزکس و اسلامک سٹڈیز گروپ سیکنڈکے پرچہ جات منسوخ کیے گئے تھے۔ مذکورہ پرچہ جات کا دوبارہ انعقاد گیارہ جون کو ہو گا.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق گیارہ جون کو صبح کے وقت انگریزی لازمی کا پرچہ ہو گا جبکہ شام کے وقت فزکس اور اسلامیات اختیاری کے پرچہ جات ہوں گے.

اس سلسلے میں متعلقہ اُمیدواران کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر درج شُدہ پتہ جات پر بھیجی گئی ہیں

جبکہ ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے اِدارہ جات کے پورٹل/اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

شیخ امجدحسین نے واضح کیا کہ متعلقہ اُمیدواران اپنے پہلے سے الاٹ شُدہ سنٹرز /گروپس /اوقات میں امتحان دیں گے یعنی انگریزی لازمی گروپ فرسٹ گیارہ مئی کو منسوخ ہونے والا پرچہ گروپ فسٹ کے تمام اُمیدواران دوبارہ گیارہ جون بروز ہفتہ کو

گروپ فسٹ / صبح کے اوقات میں اپنے متعلقہ سنٹر میں دیں گے جبکہ اکیس مئی کو فزکس اور اسلامک سٹڈیز اختیاری کے منسوخ ہونے والے پرچہ جات گروپ سیکنڈکے

تمام اُمیدواران دوبارہ گیارہ جون بروز ہفتہ کو گروپ سیکنڈ/شام کے اوقات میں اپنے متعلقہ سنٹرز میں دیں گے۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ مذکورہ پرچہ جات کے دوبارہ انعقاد کے دوارن بورڈ سے جاری کردہ نئی رول نمبر سلپس کے ساتھ اپنے

متعلقہ سربراہ ادارہ /باضابطہ تصدیق شُدہ حالیہ رنگین فوٹو گراف امتحانی سنٹر میں ساتھ لے جائیں. کسی ابہام /انکوائری کی صورت میں بورڈ کی میٹرک برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر محمد انوربریار کی زیرنگرانی انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں متحرک ہیں

اور پھلوں، سبزیوں کی نیلامی،گوشت و کریانہ اشیاء کی انسپکشن کیلئے انتظامی افسران ایکشن لے رہے ہیں

اورڈیرہ غازی خان شہر سمیت تحصیلوں میں بھی گراں فروشوں کو قانون کے دائرے میں لایا جارہا ہے ضلع بھر کے 33مجسٹریٹس نے 332انسپکشنز کے دوران

ذخ یرہ اندوزوں،گرانفروشوں اور بلیک مافیا کو ایک لاکھ تیئس ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا،

دوگرانفروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج اور نو کی دکانوں کو سیل کر دیاگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید نے کوٹ چھٹہ میں کریانہ سٹوروں پر چھاپے مارے اور

ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کو جرمانے کیے. پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر مرید حسین نے مہنگا

گوشت بیچنے والوں کو 3000روپے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ افضل قیصرانی نے گراں فروشوں کو2400 روپے جرمانہ کیا.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکارڈی سی آفس تعینات کردئیے گئے ہیں

جہاں سے پرائس مجسٹریٹس کارروائیوں پر جانے سے قبل سکیورٹی سٹاف کی خدمات لے سکتے ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ایس پی پیٹرولنگ ڈیرہ غازیخان چودھری محمد شریف نے کہا ہے کہ ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں

اس لیے وہ فرائض منصبی دلجمعی، لگن اور دیانتداری سے انجام دیتے ہوئے خدمت خلق کو شعار بنائیں.

انہوں نے یہ بات ریجن کے 16اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر پروموٹ ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی.

ترقی پانے والوں میں ضلع ڈیرہ غازیخان سے ممتاز حسین پی آر او ٹو ایس پی پٹرولنگ، ضلع مظفرگڑھ سے محمد رفیق، زاہد حسین، سعید احمد، محمد عرفان،

عبدالروف، محمد اختر، منیر احمد اور شمس نادر، ضلع راجن پور سے توقیر حسین، عبدالجبار،

غلام حیدر اور رانا سجاد، ضلع لیہ سے محمد جمیل، ظفر خان اور اظہر حسین شامل ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی زائدالمیعاد اور غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کے خلاف سرگرم، سپر سٹورز

سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ،

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 15 کلو ایکسپائرڈ گھی، 2 کلو حشرات زدہ آئل

اور 2 کلو مضر صحت کیمیکل تلف۔۔۔

ڈی جی خان 4 جون: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے صوبہ بھر میں ملاوٹی و غیر معیاری خوراک کی تیاری

اور ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ڈی جی خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ پر سپر سٹور کو ایکسپائری گھی

فروخت کرنے اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح مظفرگڑھ میں 3 بیکریوں گزشتہ دی گئی

ہدایات پر عمل نہ کرنے، مٹھائی کی تیاری میں کھلے اور ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ س نامکمل ہونے پر 16,000 روپے کے جرمانے

کردیے گئے۔ اس کے علاوہ راجن پور کے علاقے افضل مارکیٹ جام پور میں ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحوں کا استعمال کرنے

اور آئل میں مردہ حشرات پائے جانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے صحافیوں،کالم نگاروں کے کردار بارے سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد ہواجس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کی۔

سیمینار میں ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں اور کالم نگاروں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ہمامہدی لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور کالم نگار اپنے قلم، الفاظ،تحریروں اور جدید میڈیا ٹیکنیکس کی بدولت معاشرے کی

سوچ بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں،وہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ روکنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں،ہمارے مسائل کی بڑی وجہ آبادی نہیں

بلکہ اس کا بے ہنگم بڑھنا ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی میں اضافہ کی یہی شرح برقرار رہی تو آئندہ 30سال میں ہماری آبادی دوگنی ہو جائے گی،

جس سے خوراک،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی شدید کمی سے پسماندگی بے تحاشا بڑھ جائے گی،انہوں نے کہا کہ

ہمیں صحت مند اور پڑھی لکھی ماؤں کی ضرورت ہے جو مہذب معاشرے کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر منیب بہار نے بے ہنگم آبادی کو کنٹرول کرنے بارے

محکمہ بہبود آبادی کے کردار اور پرفارمنس پر روشنی ڈالی۔ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ محمد جنید جتوئی نے کہاکہ

آبادی او روسائل میں توازن برقرار رکھنے سے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکتاہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی سماجی برائیوں،غربت،افلاس اور پسماندگی کا باعث بنتی ہے

اسے کنٹرول کرنے کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیمینار سے جمال عبدالناصر، رضا ملک،شیخ طارق اسماعیل،سجاد خان چنوں،سید ریاض جاذب،شیخ رمضان ندیم

محمد علی میرانی،فاروق احمد غوری،شاہد احمد اور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا

About The Author