دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے

محکمہ صحت نے متاثرہ علقوں میں خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے، شہر کی چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی

محکمہ صحت نے متاثرہ علقوں میں خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی

ایک سال بعد،، شہر میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے پھر پازیٹو نکل آئے

محکمہ صحت کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ کا سیمپل لیا گیا، جہاں چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے

یہ یونین کونسلز علامہ اقبال ٹاون اور سمن آباد کے علاقے میں ہیں

رملہ علی، انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب، یہ سال بعد جا کر ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہین اس کا ایک ہی حل ہے کہ انسداد پولیو کی زیادہ سے زیادہ مہمات چلائی جائیں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ پر ای پی آئی کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے

اور ہنگامی بنیادوں پر دس میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے
ڈاکٹر راجہ زبیر، ڈی ایچ او لاہور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،جن علاقوں سے یہ نمونے مثبت آئے

ہیں وہاں خصوصی مہم چلانے جا رہے ہیں میڈیکل کیمپ بھی لگائیں گے

رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

جبکہ ایک سال بعد پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں

About The Author