دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعلی پنجاب کا بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب

حمزہ شہباز کہتے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کو ممکنہ حد تک کم کرے۔۔۔

وزیر اعلی پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

حمزہ شہباز کہتے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کو ممکنہ حد تک کم کرے۔۔۔

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی گئی،

وزیراعلی حمزہ شہباز نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری اور بچت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں

پورا فوکس عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے پر رکھا جائے

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بچائے گئے وسائل کسی اور مد میں نہیں، صرف عوام کو ریلیف دینے پر صرف ہوں گے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ ہونا چاہیے

اس ضمن میں جلد ٹھوس تجویز پیش کی جائے۔۔۔۔

About The Author