دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: تھانہ لوئر مال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک اہلکار زخمی

اہلکار رات گئے گشت پر موجود تھے کہ پی مکی کے قریب ڈاکووں سے سامنا ہو گیا

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچا،، ملزم فرار ہو گئے۔۔۔

تھانہ لوئر مال کے علاقہ شیش محل روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا

ترجمان پولیس کے مطابق اہلکار رات گئے گشت پر موجود تھے کہ پی مکی کے قریب ڈاکووں سے سامنا ہو گیا

ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی

ایک گولی ٹی ایس آئی شہزاد کی ٹانگ میں لگی

ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی کو میواسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔

About The Author