دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بین الاقوامی تنظیم کے تعاون سے ماحولیاتی صحافت کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد

بین الاقوامی ماہرین نے شرکاء کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہی فراہم کی اور ماحولیاتی صحافت کی افادیت پر زور دیا

ایف سی کالج لاہور میں بین الاقوامی تنظیم کے تعاون سے ماحولیاتی صحافت کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد کیاگیا

جس میں شرکاء نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجوہات سمیت اس پر قابوپانے سے متعلق آگاہی فراہم کی

اوسلو میٹروپولیٹین یونیورسٹی ناروے کے تعاون کروائی جانے والی ورکشاپ میں بین الاقوامی یونیورسٹیز کے ٹرینرز،پروفیسرزاور سنیئر صحافی آئن لائن بھی شریک ہوئے

ورکشاپ میں شرکاء نے تیزی سے تبدیل ہوتے موسم اور حرارت پر قابو پانے کےلیے اپنی

اپنی سفارشات پیش کیں
ورکشاپ میں پریزنٹیشن دیتے ہوئے

ماحولیاتی صحافت کا عملی تجربہ رکھنے والے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکاء کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہی فراہم کی اور ماحولیاتی صحافت کی افادیت پر زور دیا

انہوں نے تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی صحافت کے مضمون پڑھانے کی سفارشات بھی دیں
ماہر ماحولیات،،،سید ابوبکر
ورکشاپ کا مقصد تھا کہ اس کو نصاب میں کیسے شامل کیا جائے اور کیسے پڑھایا جائے

ورکشاپ کے انعقاد سے متعلق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بدلتی موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے

ڈاکٹر الطاف اللہ خان۔ ڈین ہومینٹی ایف سی کالج۔
ریچل حسن۔ چیئرپرسن ماس کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ ایف سی کالج

پوری دنیا میں ماحولیاتی صحافت پر کام کیا جارہا ہے پاکستان میں بھی اس پر کام کی ضرورت ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی ورکشاپس پورے پاکستان میں ہونی چاہیے
شرکاء
بہت ہی اچھی ورکشاپ تھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا

تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹرمیڈیا کلائیمنٹ نیٹ ورک ڈاکٹرالزبتھ ایڈے

سمیت پاکستانی اور بین الاقوامی تعلیمی اور صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔

About The Author