دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے کلاسیفیکشن میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ صفر سے ہرادیا

جکارتہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے کلاسیفیکشن میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ صفر سے ہرادیا

پاکستان کی جانب سے سولویں اور بتیسویں منٹ میں دو گول سکور کرنیوالے کھلاڑی مبشر علی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

اس سے قبل قومی ہاکی ٹیم ایشیاء کپ میں جاپان کیخلاف اہم میچ میں تین دو سے ہارنے کے باعث فائنل کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ دو ہزار تئیس کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی تھی

قومی ہاکی ٹیم اب آئندہ ماہ جولائی میں کامن ویلتھ گیمز میں ان ایکشن آئیگی

جہاں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف تیس جولائی کو کھیلے گی

About The Author