دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو محکمہ مال سے متعلق معاملات میں ریلیف فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اور سائلین کے مسائل سنے اور انکی درخواستوں پر موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں کچہری کا مقصد ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو ایک چھت تلے حل کرنا ہے

،کھلی کچہری میں انتظامی افسران،ریونیو سٹاف موجود ہوتا ہے جس کا مقصد موقع پر عوامی خدمت کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم انتقالات،فرد ملکیت،جمعبندی،ڈومیسائل کا حصول اور وراثت سے متعلق سروسز پر شہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں

،ریونیو کچہری سے قبل ہر پٹواری اپنے مواضعات کے لوگوں کے مسائل خود سنتا ہے،انہیں مطمئن بھی کرتا ہے،وراثتی معاملات میں خواتین کے حقوق کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے

،ایک چھت تلے کم سے کم وقت میں لوگوں کے مسائل حل کرکے انہیں ریلیف دے رہے ہیں،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز،لینڈ ریکارڈ افسران، سب رجسٹرارز اوردیگر افسران بھی میں موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کسانوں کو کھادوں کی دستیابی اور محاصل وصولی کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،اس سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ روز کھاد ڈیلرز سے ملاقات کی.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام محمد بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

کھادوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے زائد منافع سے گریز کیا جائے،حکومت کھادوں کی سپلائی چین کو بہتر بنا رہی ہے

،کسی کو نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد پر کھادیں فروخت نہیں کرنے دینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکانوں پر کھادوں کی قیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں

،ہم کمپنیوں سے رابطے میں ہیں،سپلائی بہتر ہونے پر قیمتیں بھی مزید کم ہوں گی،زائد منافع کی شکایات پر انتظامیہ کارروائی پر مجبور ہوگی

،کسانوں کی مشکلات کا احساس کیا جائے اور قیمتیں کم رکھی جائیں۔اجلاس میں ڈیلروں نے انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محاصل حکومتی آمدن کا بڑا ذریعہ

ہوتے ہیں،شہریوں سے وصول ہونے والے محاصل کو حکومت فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرتی ہے،

ہر فیلڈ افسر اپنے علاقوں میں ریونیو ریکوری کا ٹارگٹ ضرور پورا کرے،ریکوری کے دوران پیش آنیوالی رکاوٹوں کو دور کیا جائے،نادہندگان کو ب

ار بار نوٹس جاری کئے جائیں،کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،اجلاس میں ریونیو سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،اسد چانڈیہ، نبیل میمن اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پرنسپل گرلز سنٹر آف ایکسی لینس ڈیرہ غازیخان شبانہ آفرین نے کہا ہے کہ درختوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے کیونکہ درخت سیلاب،خشک سالی اور قحط سے بچاتے ہیں

انہوں نے یہ بات غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے درخت اگاو، ماحول خوشگوار بناو” کے ویژن کے تحت سینٹر آف ایکسی لینس میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

غازی یونیورسٹی کی طرف سے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد ابرہیم ناظم امور طلباء، ڈاکٹر صفدر بشیر چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف سائل اینڈ انوارمنٹل سائنس، میڈم سحر نواز لیکچرر باٹنی اور ایگزیکٹو ممبرزنے سرگرمی میں حصہ لیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ابراہیم نے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سکول کے بچوں کے ذریعے ہر گھر میں یہ پیغام پہنچانا چاہئے کہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ

درختوں سے حاصل ہونے والے پھل اور اس کی لکڑی سے انسان بہت زیادہ فوائد حاصل کر رہا ہے پودوں پہ لگے پھول نہ صرف ہماری روح کو معطر کرتے بلکہ ما حول کو بھی خوبصورت اور دلکش بنا دیتے ہیں

گرین یوتھ موومنٹ کے ڈاکٹر صفدر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کس طرح درختوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کا مقابلہ کر سکتے ہیں.

گرین یوتھ موومنٹ کلب کی ممبر سحر نواز نے طالبات کو صفائی مہم بارے آگاہی دی اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ مل کر صفائی مہم میں حصہ لیا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کوہ سلیمان فورٹ منرو میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے قبائلی لوگوں کو پانی قلت کی مشکلات کے پیش نظرپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور صوبائی

وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان انور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر نگرانی پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک

روزانہ کی بنیاد پر پانی کے ٹینکرز خود قبائلی علاقوں کوہ سلیمان فورٹ منرو، گاگن تھل، یک بائی سمیت دیگر علاقوں میں پہنچا نے سمیت پہاڑوں پر پانی کے ٹینکرز لے جا کر

برساتی پانی کے خشک تالابوں اور ٹوبوں کو بھرتے ہوئے قبائلی لوگوں کو پینے کا پانی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکرز کے ذریعے پانی کی قلت پر قابو پایا جا رہا ہے

اور علاقہ میں کنٹرول روم قائم کرکے پورے کوہ سلیمان میں درجنوں پانی کے ٹینکرز چوبیس گھنٹے مختلف علاقوں بارڈر ملٹری پولیس کے جوانوں کے ساتھ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں چوبیس گھنٹے بی ایم پی کے جوان موجود ہیں۔

جہاں قبائلی لوگوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اطلاع ملتے ہے وہاں پانی کے ٹینکرز روانہ کر دیئے جاتے ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریارنے کوہ سلیمان،فورٹ منرو کا تفصیلی دورہ کر کے محکموں کی انسپکشن،صحت سہولیات کی دستیابی

سمگلنگ روکنے،گڈ گورنینس یقینی بنانے بارے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کا سرپرائز دورہ کیا

،تھانے کا ریکارڈ،بیرکس،سٹاف کی حاضری چیک
کی،انہوں نے کہا کہ

بی ایم پی پولیس قبائلی علاقوں میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،انہوں نے تھانہ آنے الے سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

سائلین کو انصاف دیکر ہم سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کراسکتے ہیں،جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے

،کرائم کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے،مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا

اور سٹاف سے سمگلنگ روکنے بارے معلومات لیں،انہوں نے کہا کہ اشیاء کی غیر قانونی سمگلنگ کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جا سکتی

،سمگلروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے،محمد انور بریار نے محکمہ خوراک سخی سرور کے پرچیز سنٹر کا بھی جائزہ لیا،وہ سنٹر پر ملازمین کی غیر حاضری پر برہم ہوگئے

انہوں نے کہا کہ سنٹر پر فوڈ انسپکٹر یا اے ایف سی رینک کا نمائندہ موجود ہونا چاہیے،انہوں نے ڈی ایف سی کو غیر حاضر سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر سخی سرور ہسپتال بھی گئے،انہوں نے مختلف وارڈز،ادویات کا سٹاک اور علاج معالجہ انتظامات کو چیک کیا

مریضوں اور انکے ورثا سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات لیں، ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں رش کے باعث ہسپتال خواتین کے بیٹھنے کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ٹرائبل ایریا میں بنیادی مرکز صحت راکھی منہ کی بھی انسپکشن کی،طبی سہولیات کی دستیابی اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ سنٹر میں آنے والے ہریض کو ہسپتال سے ہی ادویات فراہم کی جائیں،دور دراز کے قبائلی علاقوں میں بھی صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کرتے رہیں گے

،محمد انور بریار نے راکھی گاج چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا اورچیک پوسٹ پرمحکمہ زراعت اورخوراک کا عملہ بھی تعینات کرنے کی ہدایت کی

،انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر آنے والی گاڑیوں کو مستقل طور پر چیک کیا جائے

،کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،مسائل کے بارے میں مجھے آگاہ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار خشک سالی سے متاثرہ قبائلی علاقوں

میں پانی فراہمی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں،اس حوالے سے انہوں نے کوہ سلیمان اور فورٹ منرو کے دورہ کے دوران پانی فراہمی کے بورنگ مراحل کا جائزہ لیا

۔ اس موقع پر اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی قدرتی امر ہے،

ان حالات میں قبائلی لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،قبائلیوں اور انکے مویشیوں کو پانی کی سپلائی کا عمل جاری رہے گا،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باوذرز،واٹر ٹینکوں اور دیگر ذرائع سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے،

قبائلی علاقوں میں مستقل واٹر سپلائی کیلئے بورنگ مشینیں لگائی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں مستقل بنیادوں پر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا تاکہ یہاں سیاحت کو فروغ مل سکے اور قبائلیوں کا معیار زندگی بلند ہو۔

اس موقع پر باران رحمت اور ملکی ترقی و خوشحالی

کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔۔۔
ناقص انتظامات پر آئس فیکٹریز اور بیکری کی بہتری تک پروڈکشن بند،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان،لیہ اور راجن پور میں مختلف فوڈ یونٹس کی چیکنگ، پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔۔۔

ڈی جی خان یکم جون:

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر آئس فیکٹریز، بیکریز اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ میں دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بیکری کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

اس کے علاوہ راجن پور میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر 2 آئس فیکٹریوں کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔مزید لیہ میں 2 بیکریوں کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر 20 ہزارروپے کے جرمانے کر دیے گئے۔

ورکرزکے میڈیکلز سرٹیفیکیٹس کی عدم موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی پائے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ خوراک میں بہتری تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان نے "درخت اگاو، ماحول خوشگوار بناو” کے ویژن کے تحت علاقے کے دیگر اداروں میں طلباء و طالبات کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس ضمن میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی[تمغہ امتیاز] کی ہدایت پر گذشتہ روز سینٹر آف ایکسیلنس سکول فار گرلز ڈیرہ غازی خان میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقادکیا گیا

اور سبز نوجوان تحریک کی مدد سے شجر کاری اور سولڈ اینڈ لیکوئیڈ ویسٹ مینجمنٹ کی مہم چلائی گئی۔

یونیورسٹی کی طرف فوکل پرسن ڈاکٹر محمد ابرہیم ناظم امور طلباء، ڈاکٹر صفدر بشیر چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوارمنٹل سائنس ، میڈم سحر نواز لیکچرر باٹنی اور ایگزیکٹو میمبرزنے اس سرگرمی میں حصہ لیا ۔

سیمینار کے دوران ڈاکٹر محمد ابراہیم نے سکول کی طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ

سکول کے بچوں کے زریعے ہر گھر میں یہ پیغام پہنچانا چاہئے کہ درخت کس طرح مفید ثابت ہوتے ہیں،

ڈاکٹر محمد ابراہیم نے مزید کہا کہ درختوں سے حاصل ہونے والے پھل اور اس کی لکڑی سے انسان کتنا فائدہ حاصل کر رہا ہے –

درختوں اور پودوں پہ جو پھول کھلتے ہیں وہ نہ صرف ہماری روح کو معطر کرتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی خوبصورت اور دلکش بنا دیتے ہیں –

انہوں نے قرآن و حدیث کے حوالے دے کر درختوں کی اہمیت کو واضح کیا-

گرین یوتھ موومنٹ کے ڈاکٹر صفدر بشیر نے طلبہ سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہم کس طرح درختوں کے زریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کا مقابلہ کر سکتے ہیں –

مزید بتایا کہ درخت سیلاب سے بچاتے ہیں -درخت خشک سالی اور قحط سے بچاتے ہیں -درخت ڈپریشن کا خطرہ کم کرتے ہیں!

آخر میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کی ممبر میڈم سحر نواز نے طالبات کو صفائی مہم کی آگاہی دی اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ مل کر صفائی مہم میں حصہ لیا

اس تمام سرگرمی کے دوران سنٹر آف ایکسیلنس سکول کی پرنسپل میڈم شبانہ آفرین نے طالبات کے ساتھ بھرپور شرکت کی سر سبز نوجوان تحریک کی مدد سے شجر کاری کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے

اساتذہ اور طلباء نے متفقہ طور پر اپنی رائے پیش کی

پرنسپل میڈم شبانہ آفرین نے وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا-

اور ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سیمینار کا اختتام کیا کہ آج کی یہ آگاہی مہم سکول کے بچوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

محمد اقبال خان نے بحیثیت چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے.

انہوں نے تعیناتی کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کے انچارج اور متعلقہ سٹاف سے میٹنگ کی

اور انہیں غیرقانونی تعمیرات، پلازوں، دکانات کے خلاف کاروا ئی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے آفس کے دروازے ہر ایک کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ

کارپوریشن کے تمام معاملات میں شفافیت لائی جائے گی اور میرٹ کو فروغ دیاجائے گا سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے.

اجلاس میں سپر نٹنڈنٹ سید جمیل شاہ، ایم او پی خورشید نصیر، انسپکٹر بلڈنگ غلام محمد سلطان ٹیپو و دیگربھی موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب اور این جی او اخوت کے اشتراک سے کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی،آئی ٹی کی تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے کوہ سلیمان کی ایک ایک یونین کونسل کو ماڈل پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا جائیگا

معاملات کی بہتری کیلئے ایم او یو کیا جائیگا یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کہی گئی

کمشنر محمد عثمان انور اور اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے خصوصی شرکت کی دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار

،جمیل احمد جمیل،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،جام محمد افتاب،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم،شہزاد قدیر،تنزیل علوی اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ

سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کی 9 یونین کونسلوں کی 80 مواضعات میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے

جہاں پانی کی صورتحال کی بہتری،ٹیوب ویل،پمپنگ مشینری اور دیگر امدادی کام کیلئے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

اسی طرح راجنپور کی دو یونین کونسلوں کے 31 مواضعات میں خشک سالی کی صورتحال ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ فورٹ منرو میں بھی پانی کی فراہمی کے مستقل حل کیلئے 26 کروڑ روپے کی سکیم تیار کی گئی ہے۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں واٹر سپلائی کے مسائل کے حل کیلئے چالیس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا

اور اسی طرح ڈیرہ غازی خان شہر کے موجودہ سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے بھی چار ترجیحات بنائی گئی ہیں

جن پر دو ارب 88 کروڑ روپے سے سات ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔یہ سکیم تیس سالہ ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

شہر میں کراؤن فیلئر کا خاتمہ ہوگا کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے رہ جانے والے علاقوں کیلئے بھی الگ سیوریج سکیم بنائی گئی ہے

جس پر 78 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

About The Author