دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: شہرمیں فی کلو آٹا دو ہفتے کےدوران 10 روپےکلو تک مہنگا ہوگیا

پاکستان فلارملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے بین الصوبائی گندم کی آمد پرپابندی کا اثرمارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔۔

کراچی میں سستا آٹا ملنا شہریوں کیلئےخواب بن گیا ۔ چکی اورفائن آٹا10، دس روپےتک مہنگا ہوکر90 اور95 روپےکلومیں فروخت ہونےلگا۔

پاکستان فلارملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے بین الصوبائی گندم کی آمد پرپابندی کا اثرمارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔۔
شہریوں کیلئے بری خبر۔۔ شہرمیں فی کلو آٹا دو ہفتے کےدوران 10 روپےکلو تک مہنگا ہوگیا۔۔

چکی کا آٹا ریٹیل سطح پر95 روپے جبکہ فائن آٹےکی فی کلو قیمت 90روپےوصول کی جارہی ہے۔فی 10 کلو بوری کی قیمت 900 سے 950 روپےہوگئی ہے۔

شہریوں کےتاثرات

آل پاکستان فلارملزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ گندم کی بین الصوبائی آمد پرپابندی قیمت میں اضافےکی وجہ بنی۔۔

پرائیوٹ چکی مالکان سمیت ریٹیلرزایسوسی ایشن نےبھی آٹےکی سپلائی متاثرہونےکی خبر دےدی۔

فرید قریشی۔۔ جنرل سیکریٹری ریٹیلرزایسوسی ایشن
کاشف احمد۔۔ چکی مالک

خریداروں کا شکوہ ہےکہ حکومت کوئی بھی ہوبنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےوالا کوئی نہیں۔۔

About The Author