تاخیر سے سہی ،،،کراچی والو کی سن لی گئی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایمبولنس سروس ڈبل ون ، ڈبل ٹو کا افتتا ح کردیا۔
پہلے مرحلے میں پچاس ایمبولنسز کراچی پہنچی ہیں۔ عملے کی تقرری اور تربیت کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔۔
محکمہ ری ہیبلٹیشن نے 50 جدید ایمبولنسز محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردیں۔
سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس کے تحت شہر میں چلنے والی ایمبولنس سروس کو سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا نام دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 230 ایمبولنسز میں سے پہلے مرحلے میں 50 ایمبولنسز کراچی آئی ہیں۔
مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ
ایمبولنسز کو ورلڈ بینک کے تعاون سے خریدا گیا ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بھیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے۔ ان حالات میں اس سروس کا شروع کیا جانا ضروری تھا ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پولیس، فائر بریگیڈ سروس اور ایمبولنسز کو ایک ہی نمبر پر یکجا کرنے کا ارادہ ہے۔
مرتضی وہاب،ایڈمنسٹریٹر کراچی
ایمبولنس سروس کو چلانے کے لیے اسٹاف کی تقرری اور ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،