پی آئی اے کا حج آپریشن چھ جون سے شروع ہوگا۔
پہلی حج پرواز تین سو انتیس عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح چار بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی ۔
قومی ائیرلائن کی جانب سے حج آپریشن کاشیڈول جاری کردیا گیا۔
قبل از حج پروازیں چھ جون سے تین جولائی تک آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے کا کل حج آپریشن تین سو اکتیس پروازوں پر مشتمل ہوگا۔
ومی ائر لائن پانچ بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
وفاقی وزیر ہوابازی کی ہدایت پر سی ای او، پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔
بعد از حج پروازین چودہ جولائی سے شروع ہو کر تیرہ اگست تک جاری رہیں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،