مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن پنجاب کے انتالیسویں گورنر بن گئے
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برادری گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی
جس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف بھی شریک ہوئے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے محمد بلیغ الرحمان سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پارلیمنٹیرینز ،صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے
شرکت کی ،،،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب کاحلف اٹھانے پر مبارکباد دی
حمزہ شہباز کیجانب سے گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا
اس موقع پر حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلیغ الرحمن گورنر پنجاب کے منصب کوعوام کی فلاح کیلئے استعمال کریں گے
ہم ملکر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے،،،آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج آئین او رقانون کی دھجیاں اڑانے والو ں کو شکست ہوئی ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،