پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ ہوگیا
شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی ویگنوں کے کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ دس
جبکہ رکشہ ڈرائیورز نے کرایا پچاس روپے تک بڑھا دیا
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی سرکاری کرائے نامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی
"داتا صاحب اے آجاو آجاو
مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لیے ایک اور مشکل ان پڑی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیس روپے تک اضافے کے بعد شہر میں چلنی والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی بڑھنے لگا
ویگن چلانے والے ہوں یا رکشہ ڈرائیور ،،، سب نے خود ساختہ کرائے میں دس سے پچاس
روپے تک اضافہ کردیا
"
شاہدرہ چوک تک کہ کرائے میں پچاس روپے اضافہ ہوا ہے ،، میں سروسز سے صدیق ٹریڈ سنٹر آتی ہوں اسکا بھی کرایا بڑھا گیا
لاہور کالج کی سٹوڈنٹ ہوں پہلے کرایہ چالیس دیتی تھی اب اسی جگہ کا بھی ساٹھ دے رہی ہے ،، پاکٹ منی سے کرایہ دیتی ہوں ،، حکومت نوٹس لے”
ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ کرایوں میں اضافہ مجبوری کے باعث کیا،،، نقصان میں گاڑی
نہیں چلائی جاسکتی
ہم اپنا نقصان کیسے کریں ،، گزارا ہی نہیں ہورہا ،،، لبرٹی سے برکت مارکیٹ کا کرایہ پہلے
اسی سے ایک سو لیتے تھے ،، اب ڈیڑھ سو مانگتے ہیں”،،، کچھ ڈرائیوروں نے کرایہ بڑھایا بھی ہے ،، حکومت کو چاہیے کہ وہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرے”
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا انفارسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھنے سے گریزاں ہے
تاہم ترجمان پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ شہر کے چھتیس روٹس پر دو ہزار بیس کے نوٹیفیکشن کے تحت کرایہ نافذ العمل ہے
اضافی کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،