دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں اضافہ

تین ماہ کے دوران دو لاکھ سے زائد بچے ڈائریا اور پیچش کا شکار ہوکر اسپتال پہنچے

سندھ میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ تین ماہ کے دوران دو لاکھ سے زائد بچے ڈائریا اور پیچش کا شکار ہوکر اسپتال پہنچے۔

محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا۔ ڈائریا کے علاج کی خاطر سینٹرز قائم کردیئے۔

سندھ بھر میں ڈائریا یعنی اسہال اور پیچش کے کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صرف تین ماہ کے دوران دو لاکھ 48 ہزار 640 بچے ڈائریا کا شکار ہوئے۔بتیس ہزار 4 سو اٹھاسی بچوں کو پیچش کے باعث اسپتال لایا گیا۔

کراچی میں پانچ سال سے کم عمر کے 19 ہزار280 بچوں میں ڈائریا جبکہ

ایک ہزار131 پیچش کے کیسز سامنے آئے۔پانچ سال سے زائد عمر کے 24ہزار163 بچوں میں ڈائریا کی تشخیص ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پانچ سال سے بڑی عمر کے دو ہزارسات سو انہتر بچے پیچش کا شکار ہوئے۔

حیدر آباد ڈویژن ڈائریا اور پیچش میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

جہاں دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 15ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیچش کے 14ہزار 5سوسے زائدکیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت سندھ نے ڈائریا اور ہیضے سے بچاؤ کے اقدامات شروع کردئیے۔

ڈائریا کے علاج کے لیے سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کرنے اور بچوں کو پانی ابال کر پلانے کا مشورہ دیا ہے۔

باہر کی اشیاء کھانے سے پرہیز کرنے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی ہے۔

About The Author