دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب : ڈی نوٹیفائی اراکین اسمبلی کی خالی نشستوں پرسترہ جولائی کو ضمنی انتخابات کا اعلان

تحریک انصاف نے بھی اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب میں ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین اسمبلی کی خالی نشستوں پر

سترہ جولائی کو ضمنی انتخاب میں ،، تحریک انصاف نے بھی اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے

اس سلسلے میں خواہش مند امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں

پنجاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سترہ جولائی کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے بھی ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود کے مطابق پارٹی سے منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔

لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے

ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں بھی مانگ لی ہیں۔

خالی ہونے والی بیس نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد سترہ جولائی بروز اتوار ہو گا۔

سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

About The Author