دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں میونسپل سروسز کے اعلیٰ معیارتک شہریوں کی رسائی کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کوشاں ہیں،صفائی،نکاسی آب،صاف پانی کی دستیابی ودیگر بنیادی سہولیات اب شہریوں کی پہنچ میں ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمد انور بریار نے علی الصبح بلاک این،کیو،35،36، ریلوے پلی،دربار قادریہ کا وزٹ کیا. ڈپٹی کمشنرنے میونسپل معاملات کا موقع پر بذات خود معائنہ کیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری اور

متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا میونسپل اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیئے،فوری ریلیف دے کر ہم عوامی اعتماد حاصل کر سکتے ہیں

،ڈپٹی کمشنر نے گلیوں،سڑکوں،بازاروں میں صفائی،کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ

دوران ڈیوٹی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ یونیفارم میں ہونا چاہئے،گلیوں،بازاروں سمیت کسی جگہ بھی گندگی نظر نہیں آنی چاہئیے

،شہریوں کی سہولت کیلئے چھوٹے پولز پرچھوٹی لائٹس لگائی جائیں،وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں

فٹ پاتھ اور ڈیوائیڈرز کی اطراف کو رنگ کیا جائے،میونسپل سروسز میں بہتری انتظامیہ کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے میونسپل سروسزمیں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے،نالیوں،گٹروں سے نکالا جانے والا ثومہ تکلیف کا باعث ہوتا ہے اسے فوری اٹھایا جائے، سڑکوں کے مابین بجلی کے کھمبوں پر لائٹنگ نظر آنی چاہئیے

،ٹوٹے گٹروں کے ڈھکنوں کو تبدیل اور سلیبوں کو فوری مرمت کیا جائے،سینٹری ورکرز کی حاضری اور انکے روٹین کے کام کو چیک کیا جائے،بدبو،تعفن کو روکنے کیلئے کوڑا کرکٹ فوری اٹھایا جائے،

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ فرائض کی ایماندارانہ طریقہ سے ادائیگی ہمارا نصب العین ہونا چاہیئے،سروسز میں بہتری بارے شہریوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے پل ڈاٹ مانومنٹ کا بھی دورہ کیا،

انہوں نے کہا کہ مانومنٹ کے اطراف کو باقاعدگی سے واش کیا جائے،سڑکوں پر موجود گرین بیلٹس کو روانہ کی بنیاد پر پانی لگایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ

وہ جگہ جگہ کوڑا مت پھینکیں بلکہ اسے مختص پوائنٹس پر رکھیں تاکہ بروقت اٹھایا جاسکے،شہری بھی سینٹری ورکرز کی محنت ضائع نہ کریں،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے میں شہر کا دورہ کرتا رہوں گا،

روزمرہ امور سے ہٹ کر بھی صفائی عمل میں بہتری لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے مختلف علاقوں کے وزٹس کے دوران افسران کو بہتر ورکنگ بارے ہدایات بھی جاری کیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ای خدمت سنٹر ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،ای خدمت مرکز پہنچنے پر انچارج سنٹر مدثرسہرانی نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ای خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیاانہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ایک چھت تلے شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے،جدید نظام سے منسلک طریقہ کار سے سائلین کو ریلیف مل رہا ہے،

مسائل کو موقع پر حل کرکے سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد کو بحال کیا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے جدید عمل سے عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،کوشش کی جائے کہ ہر سائل کو ضرور ریلیف دیا جائے

۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ای خدمت سنٹر میں تعینات سٹاف سے ورکنگ بارے معلومات بھی لیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انچارج ای خدمت سنٹر مدثر سہرانی نے بتایا کہ ای خدمت سنٹر کی ضروریات پوری ہونے پر شہریوں کو موقع پر سروسز فراہم کی جاتی ہیں،ای خدمت سنٹر پر ہمہ وقت تمام محکموں کے کاونٹرز پر سٹاف موجود ہوتا ہے،

ڈیجیٹلائزیشن کے جدید نظام سے چند دنوں میں سائلین کے مسائل حل کئے جاتے ہیں،جدید سسٹم کی بدولت ایک سو تیس سے زائد سروسز تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ای خدمت سنٹر کے انچارج مدثر سہرانی اور ان کی ٹیم کو بہتر خدمات انجام دینے پر شاباش دی اور ان
کی ورکنگ بارے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ جینڈر مین سٹریمنگ،ہیومن رائٹس اور بحالی معذوراں کمیٹیوں کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران بھٹہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

جمعہ خان،تقی حسن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،سپیشل افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،انکے مسائل حل کرنا باعث ثواب بھی ہے

،افسران سپیشل افراد کو ہر صورت ریلیف فراہم کریں،نجی و سرکاری ملازمتوں میں ان کے مختص کوٹہ پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے

،انہوں نے کہا کہ ضلعی ہراسمنٹ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور ان کمیٹیوں میں فی میل ممبر کو بھی

شامل کیا جائے،یکساں انسانی حقوق کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

تمام محکموں سے ڈے کیئر سنٹرز کیلئے ورکنگ وومن سٹاف اور انکے بچوں کی تفصیلات طلب کی جائیں،ہیومن رائٹس کمیٹیوں کے ارکان جیلوں،

دارالامان،ہسپتالوں اور یتیم خانوں میں رہائش پذیر افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اداروں کے وزٹس کریں

،سسٹم کو مزید بہتر بنائیں کیوں کہ تمام لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔اجلاس میں معاملات بہتری بارے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

تونسہ شریف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیرنگرانی ہونے والے آپریشن

میں میونسپل کارپوریشن اور سٹی ٹریفک پولیس نے حصہ لیا.تونسہ کے شہر اور بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

ڈی ایس پی محمد بخت نصرکے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تونسہ شریف کی عوام نے اس احسن اقدام کو سراہا ہے.

ڈی ایس پی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مافیا تجاوزات سے اجتناب کرے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا جائے گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس گزشتہ شب کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ مہم کے دوسرے روز2لاکھ40ہزار797بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے

جب کہ ٹارگٹ کی کوریج 96فیصد رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ ہمارے پولیو ورکرز ہر گھر پہنچیں اور ہر بچے

کو قطرے ضرور پلوائیں،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے

اپنی تحصیلوں میں انسپکشن جاری رکھے ہوئے ہیں،اسسٹنٹ

کمشنرز اسد چانڈیہ،احمد نوید تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں باقاعدگی کے ساتھ پولیو ٹیموں کو چیک کررہے ہیں

،انہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کرنے والے

والدین کو قائل کرکے بچوں کو بھی قطرے پلوا دیئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر پرچون و تھوک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال،امتحانی مراکز پر نقل مافیا کی روک تھام،ٹھنڈے

پانی کی دستیابی،تعمیراتی کاموں میں پیش رفت یقینی بنانے کے لئے ضلع کے تمام افسران سرگرم ہیں،

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے پرچون و تھوک کی دکانوں پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کیلئے قیمتوں کی پڑتال کی،

انہوں نے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور طلباء وطالبات کو فراہم سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔اسد چانڈیہ نے ٹیوٹا انسیٹیوٹ،ٹی ایچ کیوہسپتال،ماڈل بازار میں تعمیراتی کام معائنہ بھی کیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے امتحانی مراکز،بنیادی مرکز صحت مانہ احمدانی میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،انہوں نے
ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا

۔اس موقع پر
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اور پرنسپل میڈیکل کالج بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وہ ڈیرہ غازی خان کا وزٹ کر رہا ہوں،

ان کے وزٹ کامقصد فیلڈ میں آکر دیکھنا ہے کہ کون سے ایسے منصوبے اور ایریاز ہیں جن کو اگلے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جا سکے

،انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کو جلد از جلد فنکشنل کرنا ضروری ہے،

او پی ڈی بلاک مدر اینڈ چائلڈ کی کتنی ایلوکیشن دی جائے

ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینیں اور سی ٹی سکین کی سہولت بھی فراہم کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ

وہ ڈیرہ غازی خان کے علاؤہ دیگر شہروں میں بھی جائیں گے اور منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ بھی لیں گے۔

About The Author