نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہنگائی کا طوفان: گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

شہریوں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا،، گھی کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، درجہ اول اور دوم گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

گھی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا اور اب فی کلو گھی کتنے میں فروخت ہو رہا ہے،، جانتے ہیں
شہریوں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا،، گھی کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت میں بائیس روپے جبکہ درجہ دوم کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا

شہری کہتے ہیں روز قیمتیں بڑھ رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں
رفیق علی، غفور خان، کل گھی کی اور قیمت تھی اور آج خرید نے آیا ہوں تو مزید مہنگا ہوگیا ہے

خریدار ہی نہیں،، گھی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں نے تاجروں کو بھی مشکل میں مبتلا کر رکھا ہے

ابراہیم علی، دکاندار، روز قیمتیں بڑھتی ہے ہم کیا کریں روز گاہک ہم سے لڑتے ہیں

مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت چار سو اٹھاسی سے بڑھ کر پانچ سو دس جبکہ درجہ دوم گھی دس روپے اضافے کے بعد چار سو پچاسی روپے تک جا پہنچا

About The Author