نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیاکےخلاف کارروائیاں مزید تیز

180کلوملاوٹی لال مرچ پاوڈر،15کلوایکسپائرڈپروڈکٹس،10کلوبیمار اورمضرصحت گوشت تلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت181فوڈپوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 2لاکھ41ہزار500روپے کے جرمانے عائد،123شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 20مئی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی

بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف ہوٹلز،ٹی سٹال،ڈھابہ،ملک شاپ اور سوئیتس اینڈکنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر25ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی مختلف ہوٹلز،آئس فیکٹری،سوئیتس اینڈکنفکشنری یونٹ اورپولٹری شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری

اور ناقص انتطامات کے پائے جانےپر 47ہزارروپے کےجرمانےعائدکردیئےگئے۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ہوٹل،جوس کارنر،ڈرنک کارنر

،کریانہ سٹور اور ڈیپارٹمنٹل سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے14ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائےجانےپر کیا گیااوراس کےساتھ ہی 10کلوبیمار مرغی کا گوشت اور5کلوایکسپرڈمٹھائی تلف کردی گئی۔اس کے ساتھ ہی لیہ

میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف تکہ شاپس،کریانہ سٹور اورہوٹل پر

کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر18ہزار500روپےکےجرمانےعائدکردیئےاوراس کےساتھ ہی5کلوایکسپائرڈمصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔

اسی طرح سے بہاولپور میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ ،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمنٹل سٹورپر کارروائی کرتےہوئے38ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا

اوراس کےساتھ ہی 180کلوملاوٹی لال مرچ پاوڈر کو تلف کردیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی کریانہ سٹورز،بیکری شاپاور دہی بھلے ساپ پرکارروائی کرتے ہوئے35ہزارروپےکاجرمانہ ناقص انتظامات اور

غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف بیکری شاپس اور کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتےہوئے

غیرمعیاری اشیاء پائے جانےپر64ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیااوراس کےساتھ ہی 15کلوایکسپائرڈپروڈکٹس کوتلف کردیاگیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی جمخانہ کی طرف سے کلب کے سابق صدر و کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے اعزاز میں فئیر ویل ڈنر کا اہتمام کیا گیا

محفل موسیقی میں ملتان کی نادیہ ہاشمی اور مقامی فنکار راول بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

لیاقت علی چٹھہ کو کلب اور اراکین کی طرف سے تحائف دئیے گئے۔کمشنر محمد عثمان انور،آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،سابق ایم پی اے

سید عبدالعلیم شاہ،کلب کے دیگر اراکین اور فیملیز موجود تھیں۔لیاقت علی چٹھہ کی جمخانہ کلب کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جمخانہ کلب اور ڈی جی خان ڈویژن کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاصل رہیں گی۔

ڈی جی خان کے عوام کی بے پناہ محبت اور خلوص کا مقروض رہوں گا۔نئے صدر کلب و کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ جمخانہ کلب کے پروجیکٹس کی جلد تکمیل

اور نئی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔ار پی او محمد وقاص نذیر،کلب کے سیکرٹری اللہ بخش کورائی،منیجر ثناء محمد، سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ اور کلب کے دیگر اراکین نے کہا کہ

لیاقت علی چٹھہ تین ماہ کی قلیل مدت میں جمخانہ کلب کے انفراسٹرکچر میں جدت لائے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین نے انجام دئیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کمشنرز لیاقت علی چٹھہ اور محمد عثمان انور کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر کمپلیکس پہنچنے پر بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمشنر محمد عثمان انور اور دیگر نے لیاقت علی چٹھہ کی

خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی شیلڈ،گلدستے اور تحائف دئیے۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان میں تعیناتی کے دوران ٹیم ورک سے چیلنجز نمٹائے۔

انہیں محنتی ٹیم ملی۔افسران اور ملازمین نے ہر ٹاسک دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا۔

کمشنر کمپلیکس کے افسران اور ملازمین نے لیاقت علی چٹھہ کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

لیاقت علی چٹھہ ڈی جی خان میں پانچ ماہ اور پانچ دن کمشنر تعینات رہے،ان کا بطور سیکرٹری لیبر لاہور تبادلہ ہوگیا ہے۔کمشنر آفس میں نئے تعینات ہونے والے

کمشنر محمد عثمان انور کو استقبالیہ بھی دیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد صفات اللہ،حیات اختر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل

،ڈی بی اے شہزاد قدیر،پی ایس او مظہر شیرانی،ڈویژنل ناظر جواد یحییٰ اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ادارہ کے بہترین اساتذہ،طلباء و طالبات اور والدین میں انعامات تقسیم کئے۔

پرنسپل میجر ریٹائرڈ اعظم اختر کمال نے ڈی پی ایس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی،بچوں نے ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے.

تقریب میں مسز کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے ممبر بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد صادق، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،

ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،محبوب حسین،سیکرٹری جم خانہ کلب اللہ بخش کورائی اساتذہ،طلباء وطالبات اور والدین موجود تھے۔

نئیر رانی شفق اور دیگر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈویژنل پبلک سکول و کالج شہر کا بہترین ادارہ ہے، بچوں میں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے۔

اساتذہ بچوں کی کردار سازی اور حب الوطنی پر فوکس کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔ـــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے عوام نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو پل ڈاٹ پر شاندار طریقے سے الوداع کیا۔

پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ہار پہنائے گئے۔ڈی جی خان جمخانہ کلب کے سیکرٹری اللہ بخش کورائی،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،مرزا ظفر اقبال کے علاوہ طاہر جاوید انصاری،ملک جواد کلیم،

اسحاق کھوسہ،عبید الرشید،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،شعیب ستار،فرقان احمد سمیت کلب کی کور کمیٹی کے دیگر اراکین،سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد موسم کی

شدت کے باوجود پل ڈاٹ پر موجود رہی۔لوگوں نے ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی مفاد کے کام کرنے پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کی عوام کی محبتوں اور خلوص کا مقروض ہوں۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں سروس کی لیکن ڈی جی خان میں بے پناہ محبت ملی۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان کے لوگوں میں سوشل ورک اور عوام کے اجتماعی مفاد میں کام کرنے کا جذبہ ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

محمد عثمان انور نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا باقاعدہ چارچ سنبھال کر کام شروع کردیا ہے

انہوں نے اپنے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ

موجودہ حکومت پنجاب کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرائیں۔

عوام کو سبسڈی پر آٹا چینی اور دیگر اشیاء ملنی چاہئیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ ان کی ترجیح ہوگی کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کم کئے جائیں

جس کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سرکاری افسران و ملازمین کی طرف سے فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کا کہنا تھا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے گا تاہم میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان جمخانہ کلب کو سولر پینل پر منتقل کردیا گیا۔

کمشنرز محمد عثمان انور اور لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور کلب کے اراکین کے ہمراہ

سولر پینل کے منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی کے علاوہ

عبید الرشید،وسیم جتوئی،شہزاد قدیر،مرزا اقبال اور دیگر موجود تھے ڈی جی خان جمخانہ کلب کو سولر پاور پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رعایتی نرخ پر آٹا کی فراہمی ہنگامی بنیاد پر شروع کردی گئی ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ قیوم قدرت نے بتایا کہ دس کلو آٹا کا تھیلا مزید 160 روپے سستا کردیا گیا ہے

اب عوام کو دس کلو آٹا 490 روپے میں دستیاب ہوگا جس کیلئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مارکیٹوں کے علاؤہ سیل پوائنٹس بنائے جارہے ہیں۔

ڈیرہ غازیخان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں سبسڈی کے آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ

ہنگامی بنیادوں پر فلور ملز کو سبسڈی پر گندم دی جارہی ہے۔

حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کا باقاعدہ کوٹہ مقرر ہونے پر گندم ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملز سے مارکیٹ اور سیل پوائنٹس تک سبسڈی کے آٹا کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

ڈی ڈی فوڈ نے بتایا کہ

چاروں اضلاع میں ہنگامی بنیاد پر دس کلو آٹا کے 1600 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازی خان محمد آصف نے ناقص کارکردگی پر لیہ کے انسپکٹر سیف اللہ خان کی تنزلی کرتے ہوئے کلرک بنادیا۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے گزشتہ روز لیہ کے دورہ کے دوران موٹر برانچ میں تعینات سیف اللہ کی ناقص کارکردگی پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے

سات روز میں وضاحت طلب کرلی انسپکٹر سیف اللہ خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پرائیویٹ ٹاوٹ باسط اور طاہر رکھے ہوئے تھے۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے بتایا کہ

لیہ کے ایکسائز انسپکٹر کی ڈیوٹی تھی کہ وہ روڈ چیکنگ کرتے ہوئے نادہندگان سے ٹوکن ٹیکس اور دیگر واجبات وصول کرتے۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ ڈویژن بھر میں اچانک دورہ جات کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد سالک کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے مواضعات میں قائم بھانہ مالکان کو اپنے جانوروں کو لمپی سکن سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنے

اور بھانوں میں دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے سپرے کا عمل شروع کردیا ہے،اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین نے بھانہ مالکان سے ملاقات کی

اور انہیں لمپی سکن کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کیا،ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ جن جانوروں میں لمپی سکن کی علامات پائی جائیں انہیں

فوری طور پر دوسرے جانوروں سے الگ کردیا جائے اور ایسے جانوروں کا خاص خیال رکھا جائے،وقت پر ان کی ویکسین کرائی جائے،

انہوں نے کہا کہ مال مویشی کاشتکاروں اور بھانہ مالکان کا اثاثہ ہوتے ہیں،

حکومت پنجاب جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے وسائل استعمال میں لارہی ہے،

محکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات کے مطابق جانوروں کی ویکسین ضرور کرائی جائے،اس موقع پر لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھانوں میں

محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے سپرے بھی کیا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــ۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پرخشک سالی اور گرمی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

بستی جعفرانی، جٹو قلات اور احمدانی میں محکمہ جنگلات کی طرف سے مویشیوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹوبے پانی سے بھر دیئے گئے ہیں.

دریں ا ثنا اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے لیہ تونسہ پل کیلئے اراضی واگزار کرا لی ہے

جس پر کل سے کام شروع کر دیا جائے گا. اسی طرح ڈیرہ غازی خان شہر اور اس کی تحصیلوں میں واقع میرج ہالز میں شادی ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کیلئے

انسپکشن کا عمل جاری ہے،گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں میرج ہالز کا دورہ کیا

اس دوران ون ڈش اور وقت کی پابندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں پائی گئی،علاوہ ازیں تحصیل تونسہ میں تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے،

اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ نے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کنسٹرکشن ورک کا معائنہ کیا،اسد چانڈیہ نے فصلوں کی باقیات کو

جلانے پر ایک کاشتکار کو دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے بنیادی مرکز صحت نتکانی میں صفائی و ستھرائی،ادویات کے سٹاک اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی کاروائی پانچ ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ جن میں کلاشنکوف، 4 پسٹل اور 300 گولیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد کی سپرویژن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک شاہد رضوان معہ ٹیم نے پانچ ملزمان محمد شہباز ولد غلام ننی، گلشیر ولد فاروق، محمد عاقب ولد مرید حسین،

محمد اویس ولد محمد بخش اور ظفر اقبال ولد احمد بخش کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف 4 پسٹل اور 300 گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر کے

مزید کاروائی شروع کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک شاہد رضوان کا کہنا تھا کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے لائے جا رہے ہیں

جس کے نتیجے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری ہے تاکہ عوام الناس کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

زیر دفعہ 302 اور 324 کے جتنے بھی زیر تفتیش مقدمات ہیں ان کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں

جبکہ سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ڈی پی او محمد علی وسیم کی تفتیشی آفیسران اور مدعی مقدمات سے میٹنگ ہال میں ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے مقدمات زیر دفعہ 302اور 324 زیر تفتیش ہیں کے مدعیاں سے میٹنگ ہال میں

ملاقات کر کے تفتیشی آفیسران کو بروقت اور میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے دوران میٹنگ ڈی پی او محمد علی وسیم نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کو

سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی مقدمات زیر دفعہ 302 اور 324 کے زیر تفتیش ہے

یا جن میں تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوئے ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر اور بروقت یکسو کریں

اس حوالےسے مدعی مقدمات کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے خود سنا اور ان کے مسائل بھی دریافت کئے

اور ڈی پی او نے کہا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔

انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مدعی مقدمات کو سن کر مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان انور نے چارج سنبھالنے کے بعد ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک، سید موسیٰ رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سید جمیل حیدر شاہ اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردگان ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جہاں فراہم کردہ طبی سہولیات بھی معیاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معیار کو برقرار رکھا جائے اور ہر آنے والے مریض کو تمام سہولیات بلاامتیاز فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے مریضوں کیساتھ آنے والے لواحقین کیلئے پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ ہسپتال 390بستروں پر مشتمل ہے۔ہسپتال کی پرانی عمارت میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر یونٹ بنایا گیا ہے جبکہ نئی عمارت میں دیگر طبی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

ہسپتال میں ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، یوریالوجی سمیت 22طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ روزانہ 2سے 3ہزار مریضوں کا معائنہ کیاجاتا ہے اور دستیاب ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں 185سے زائد مریض داخل ہیں جن کو ادویات کے ساتھ مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کا سالانہ بجٹ تقریباً2ارب 40کروڑ روپے ہے۔ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے

اقدامات کو سراہا۔کمشنر محمد عثمان انور آر ایچ سی سروالی کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہسپتالوں میں ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔

مراکز صحت کے آلات اور ریکارڈ بھی چیک کئے۔کمشنر ڈی جی خان نے ہسپتالوں کے واش رومز صاف رکھنے کے احکامات جاری کئے

About The Author