دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں پالیسی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

واجبات کی عدم ادائیگی کو جواز بنا کر 4 سے 12 گھنٹے کے لئے بجلی کی فراہمی بند کی جا رہی ہے

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں پالیسی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

واجبات کی عدم ادائیگی کو جواز بنا کر 4 سے 12 گھنٹے کے لئے بجلی کی فراہمی بند کی جا رہی ہے

سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی ، گلزار ہجری ، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی کے علاقے بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہو رہے ہیں

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے

کے الیکٹرک تمام ذرائع سے شہرمیں 3100 میگا واٹ سے زائد بجلی فراہم کررہا ہے

کے الیکٹرک کو 250 سے 300 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے

این ٹی ڈی سی کراچی کو 1000 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے

بطور کمرشل ادارہ مفت بجلی فراہم نہیں کر سکتے۔

About The Author