نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ بھر میں تئیس سے اٹھائیس مئی تک انسداد پولیو مہم ہوگی

انتہائی ہائے رسک یوسیز میں موثر انداز میں مہم شروع ہوگی اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

کراچی سمیت سندھ بھر میں تئیس سے اٹھائیس مئی تک انسداد پولیو مہم ہوگی۔

ایک کروڑ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

انتہائی خطرے سے دوچار یوسیز کی میپنگ مکمل کرلی گئی۔ انکاری والدین کو بھی آمادہ کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس ہوا

چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل راجپوت نے بتایا کہ پولیو مہم تیئس سے اٹھائیس مئی تک جاری رہے گی۔

انتہائی ہائے رسک یوسیز میں موثر انداز میں مہم شروع ہوگی اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام ڈپٹی کمشنر مہم کی نگرانی اور یومیہ رپورٹ جمع کرائیں۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا

صوبے میں دو سال سے پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیو مہم میں پچھتر ہزار سے زائد ویکسینیٹر اور سپروائزر حصہ لیں گے۔

صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ

رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے داخلی راستوں پر چالیس جگہ پولیوسے بچاو کے قطرے پلانے کے کیمپ لگائے گئے۔

ساڑھے چھیالیس ہزار سے زائد بسوں میں ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

کراچی کی ہائے رسک یوسیز کی میپنگ کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں سندھ پولیس کو پولیو ورکرز کے سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہداہت بھی کی گئی۔

انکاری والدین کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے گا۔

About The Author