پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیاکےخلاف کارروائیاں مزید تیز
100لٹرملاوٹی دودھ،60کلوملاوٹی مصالحہ جات،40کلومضرصحت مٹھائی،20کلوغیرمعیاری کھویاتلف۔۔۔۔۔۔۔
ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت200فوڈپوائنٹس کی چیکنگ
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 2لاکھ14ہزارروپے کے جرمانے عائد،150شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 18مئی
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی جی خان میں مختلف ہوٹلز،ٹی سٹال،ڈھابہ،ملک شاپ اور سوئیتس اینڈکنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر19ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی مختلف ہوٹلز،آئس فیکٹری،سوئیتس اینڈکنفکشنری یونٹ اورپولٹری شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اور ناقص انتطامات کے پائے جانےپر 43ہزارروپے کےجرمانےعائدکردیئے
اوراس کےساتھ ہی 160لٹرحشرات زدہ اور زنگ آلود برف کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ہوٹل،جوس کارنر،ڈرنک کارنر،کریانہ سٹور اور ڈیپارٹمنٹل سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے14ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائےجانےپر کیا گیا
اوراس کےساتھ ہی 55لٹرملاوٹی دودھ،3کلومضرصحت مٹھائی اور3کلوایکسپائرڈدالیں تلف کردی گئی۔
اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف تکہ شاپس،کریانہ سٹور اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر32ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئے
اوراس کےساتھ ہی4کلوایکسپائرڈمصالحہ جات اور2کلوبیکنگ پاوڈر کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ پر کارروائی کرتےہوئے42ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی کریانہ سٹورز،بیکری شاپاور دہی بھلے ساپ پرکارروائی کرتے ہوئے19ہزارروپےکاجرمانہ ناقص انتظامات اور
غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکیاگیااوراس کےساتھ ہی9لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،5لٹرایکسپائرڈ ٹی وائٹنر،4کلوایکسپائرڈچائے کی پتی اور 4کلوایکسپائرڈمصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف بیکری شاپس اور کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتےہوئے غیرمعیاری اشیاء پائے
جانےپر43ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیااوراس کےساتھ ہی 20کلوملاوٹی مصالحہ جات،30کلومضرصحت مٹھائی اور30کلوغیرمعیاری کھویا تلف کردیاگیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈکوارٹر اینڈ ایمپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انفراسٹرکچر ،سیوریج،صفائی،ٹریفک منیجمنٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
کارپوریشن دکانوں،واٹر سپلائی اور دیگر واجبات کی وصولی کےلئے سخت کارروائی کرے۔نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نکالے گئے265 افراد کو بحال کرادیا گیا ہے
اب شہر میں”صاف پنجاب مہم”کو کامیاب کرایا جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر میں کلین اینڈ گرین مہم کو جاری رکھا جائے۔پارکس،چوک،گرین بیلٹس اور میڈینز مزید بہتر کئے جائیں۔
پی ایچ اے زیر تعمیر پراجیکٹ دی گئی مدت کے اندر مکمل ہونے چاہیئے۔شہر،بازار، چوکوں میں ٹریفک روانی اور محفوظ کے اقدامات کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کےلئے مزید ہیلی کاپٹر کے دو مانومنٹ حاصل کررہے ہیں۔
حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ضلع کونسل کے ذریعے معاملات کو بھی بہتر کیا جائیگا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈکوارٹر اینڈ ایمپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انفراسٹرکچر،سیوریج،صفائی،ٹریفک مینجمنٹ اور
دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن دکانوں،واٹر سپلائی اور دیگر واجبات کی وصولی کیلئے سخت کارروائی کرے۔
نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نکالے گئے265 افراد کو بحال کرادیا گیا ہے اب شہر میں ”صاف پنجاب مہم”کو کامیاب کرایا جائے۔
کمشنرنے کہا کہ شہر میں کلین اینڈ گرین مہم کو جاری رکھا جائے۔ پارکس،چوک،گرین بیلٹس اور میڈینز مزید بہتر کئے جائیں۔پی ایچ اے زیر تعمیر پراجیکٹ دی گئی مدت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں۔
شہر،بازار، چوکوں میں ٹریفک روانی اور محفوظ کے اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید ہیلی کاپٹر کے
دو مانومنٹ حاصل کررہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
ضلع کونسل کے ذریعے معاملات کو بھی بہتر کیا جائیگا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وفاقی محتسب پاکستان نے شہریوں کی سہولت اور معلومات کی بروقت فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے
،اب ملک بھر کے شہری ہیلپ لائن1055 اور بچوں کی نسبت معلومات کیلئے1056پر کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں
،وفاقی محتسب پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی محتسب پاکستان کے علاقائی/ریجنل دفاتر لاہور،
کراچی،پشاور،کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد،ایبٹ آباد،ڈیرہ اسماعیل خان، گوجرانوالہ، سکھر،حیدرآباد،بہاولپور اور خاران(بلوچستان) میں واقع ہیں،
ان دفاتر کے علاؤہ جنوبی پنجاب کے علاقائی/ریجنل آفس ملتان سے فون نمبر9330024۔061 اور فیکس نمبر9330027۔061 پر کسی بھی وقت معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کوہ سلیمان میں گرمی کی شدت کے دوران انسانوں،مویشیوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے جب کہ
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ایڈوانس پانی کی سپلائی بھی شروع کردی گئی ہے،تمن کھوسہ اور تمن قیصرانی میں قبائلی لوگوں اور ان کے مویشیوں کیلئے
تواتر کے ساتھ پانی کی سپلائی جاری رہے گی،پانی کے باؤزرز اور ٹینکرز کے پہنچنے کے ساتھ ہی ایڈوانس دیگر باؤزرز اور ٹینکرز بھی بھجوائے جارہے ہیں تاکہ
لوگوں کو پانی کی سپلائی میں دقت نہ ہو،علاوہ ازیں کھر میں محکمہ ہیلتھ نے لوگوں کیلئے میڈیکل کیمپ اور محکمہ لائیو سٹاک نے مویشیوں کیلئے ویٹرنری کیمپ بھی قائم کردئیے ہیں،
میڈیکل اور ویٹرنری سٹاف ان کیمپس میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،
کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کے فوکل پرسن پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک اور متعلقہ محکموں کا سٹاف دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کے افسران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال،ڈیزل و پٹرول کی بلاتعطل فراہمی،
سرکاری دفاتر میں صفائی و ستھرائی،سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سرگرم ہیں،کریانہ فروشوں اور پٹرول پمپس کے سٹاک اور سپلائی چین کو باقاعدگی چیک کیا جارہا ہے
، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ سبزی منڈی میں پھلوں،سبزیوں کے نیلامی عمل کا معائنہ اور شہر میں کریانہ سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے چیکنگ کی
،اس دوران انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر ایک دکاندار کیخلاف ایف آئی آر بھی کرادی ہے،انہوں نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم سٹاک کا معائنہ بھی کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
تونسہ تحصیل میں ڈیزل،پیٹرول کی کوئی شارٹیج نہیں ہے اور وافر مقدار میں سٹاک بھی موجود ہے
،اسد چانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر،امتحانی مراکز،پنجاب سمال انڈسٹریز آفس کا بھی دورہ کیا
،انہوں نے غیر حاضر ملازمین کو نوٹس بھی جاری کئے،اسد چانڈیہ نے ریڑھی بازار کا دورہ کیا اور انہوں نے
دکانداروں کو کنٹرول ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں میں صفائی و ستھرائی عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے مختلف پمپس پر ڈیزل اور پیٹرول کے سٹاک چیکنگ کے
ساتھ قبائلی علاقہ کھرکے ریلیف کیمپ میں موجود ادویات بھی چیک کیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عمل درآمدکیلئے میرج ہالز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے
۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن نے پل ڈاٹ اور چورہٹہ پر واقع پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا،
انہوں نے ایک پمپ کو این او سی نہ ہونے پر بند بھی کرا دیا،
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ڈیزل بلیک کرنے اور زائد نرخوں پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پمپس مالکان لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ نہ اٹھائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان نے ڈاکٹر احسان صادق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب، شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،
محمد وقاص نذیر آر پی او ڈیرہ غازی خان، محمد علی وسیم ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ٹریفک چوک، ہسپتال چوک، آؤٹ ایجنسی چوک،پل پیارے والی پر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا
جس میں ایجوکیشن یونٹ کے کفیل الرحمن،عدنان علی، شاہ جہاں،غلام مرتضیٰ،غلام قادر نے اوور سپیڈ، اوورلوڈنگ کی روک تھام کے
خلاف ڈرائیوروں اور شہریوں کو آگاہی دی،انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف مقامات پر گڈز ٹرانسپورٹ اڈا جات نیو پاک رحمان روہتک حصار لاری اڈا،فیصل موورز الحمید ویگن سٹینڈ، اعظم ایکسپرس، سٹی لنکرز کے
ڈرایؤرز کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ روڈز پر اوورسپیڈ سے گریز کیا جائے، اوورلوڈنگ کی روک تھام کے
ساتھ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری ضرور کی جائے، مسافروں کو ہمہ قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں،
اڈا جات پر مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر ٹھنڈے پانی اور مسافروں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون