نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجیپورشریف

#حاجیپورشریفکےاسیروںاورانکیجدوجہدکو_سلام

یہ کوئی #دہشتگرد نہیں بلکہ #پینےاورجینےکیلئے_پانی مانگنے کی #سزا کے طور پر سخت اور شدید ترین گرمی میں دونوں ہاتھوں سے ہتھکڑیوں میں جکڑے پڑھے لکھے اعلی تعلیم یافتہ پرامن محب وطن مہذب شہری بزرگ،نوجوان ہیں جنہیں ایک نمونہ کے طور پر ریاست میں اس لیئے پیش کیا جارہا ہے اور معاشرے کوسبق دیاجارہا ہے کہ اپنے بنیادی حق کی جدوجہد اورحصول کے آواز اٹھائو گے ، سوئی ہوئی قوم کوجگائو گے تو اسکا انجام دیکھ لو.
لیکن حکومت،ریاست اور متعلقہ ارباب اقتدارو بااختیار حکام و افسران سے سوال ہے کہ آخر انکے لیئے یہ سزا کیوں تجویز کی گئی کیونکہ ابھی اس سے بھی زیادہ اذیت ناک اور درد ناک مراحل اور بھی آئیں گے. کیونکہ نہ تو یہ اربوں کھربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں،نہ ہی یہ درجنوں،سینکڑوں،ہزاروں افراد کے قاتل ہیں،نہ ہی ریاست اور حکومت کے بہت بڑے مجرم ہیں. نہ ہی انہوں نے کسی کا مارا ہے نہ ہی کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، نہ ہی غیر قانونی طور پر کسی کا حق غصب کیا ہے.نہ ہی انہوں نے ملک و قوم کا امن خراب کیا ہے.نہ ہی کسی کے سہولت کار ہیں نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہے.ہاں البتہ قصور صرف اتنا ہے کہ پینے اور جینے کے لئے پانی کا اپنا حق مانگنا اور حصول انکا گناہ عظیم ہے حالانکہ چاہیئے تویہ تھا کہ شریفوں کی ریاست اور حکومت میں ٹھنڈے ٹھاریخ بستہ سرکاری لگژری دفاتر میں بیٹھے فرعون صفت متعلقہ حکام و افسران جن کی غفلت و لاپرواہی طوطا چشمی،انکی ناقص کارکردگی اور جرائم پر پردہ پوشی اور بے گناہ کسانوں پر #حاجیپوربرانچ میں پانی کے حصول پرمقدمات کا اندراج سلاخوں کے پیچھے دھکلینے عدالتوں کےچکر اور جیل میں ڈالنے کی بجائے ان کیخلاف کاروائی ہوتی اوربازپرس کیجاتی کہ آخر اس صورتحال احتجاج اور بنیادی آئینی،شرعی،قانونی،اخلاقی،عوامی،سماجی حق کے حصول کی خاطراس فعل تک نوبت کیوں پہنچی اور یہ بزرگ،نوجوان،کسان،کاشتکار،زمیندار،عوام اس احتجاج پرکیوں مجبور کیئے گئے ………..

یا آج بھی جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کارفرما ہے.

#نامعلومریاستکبہوگیماں_جیسی

ہاں البتہ اہلیان #حاجیپورشریف تحصیل جام پورضلع راجن پور،پنجاب،پاکستان،ظلم کیخلاف جتنی دیر سے اٹھو گے اتنی بڑی اور زیادہ قربانیاں دینی ہونگی.
#ڈیجیکینالسالانہکرو
#داجلکینالسالانہ_کرو
#لنکتھریکینالسالانہکرو
#قادرہکینالسالانہ_کرو
#حاجیپوربرانچسالانہکرو
#حاجیپورشریفکےاسیروںپردرجناجائزمقدماتختمکرو
#حاجیپورشریفکےاسیروںکوباعزترہاکرو

ایک محب وطن شہر حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ حاجی پورشریف کا ادنی شہری

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: حاجی پورشریف

حاجی پورشریف پیاسے کسانوں کی طرف سے حاجی پوربرانچ سے پانی کےحصول پر ایس ڈی او محکمہ انہار حاجی پورشریف کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں

نامزد 23 کسانوں کو لاٹھی چارج کرکے گرفتار کر لیا گیا سخت سیکورٹی میں عدالت پیش آج ضمانت منظور ہونے کا امکان

تفصیل کے مطابق حاجی پورشریف اور گرد ونواح میں داجل کینال کی بندش سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے کسان بورڈ اور انجمن کاشتکاران کے رہنماؤں و دیگر متعلقہ تنظیموں نے احتجاج کیا

تو داجل کینال میں پانی چھوڑ دیا گیا ایس ڈی او محکمہ انہار حاجی پورشریف آصف عزیز کی غنڈہ گردی کی وجہ سے حاجی پور برانچ کو بند کر دیا گیا جس پر پیاسے کسانوں نے حاجی پور برانچ کا گیٹ اٹھالیا

جس پر ایس ڈی او انہار نے تھانہ حاجی پورشریف میں درجنوں کسانوں پر مقدمہ درج کرادیا گزشتہ دنوں کسانوں نے مقدمہ درج ہونے پر تھانہ حاجی پورشریف کے باہر پرامن مظاہرہ کیا اور من گھڑت مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا

گزشتہ سے پیوستہ رات تمام کسان حاجی پوربرانچ پر موجود تھے کہ حاجی پورشریف پولیس اور دیگر تھانوں کی پولیس نے ان نہتے کسانوں پر لاٹھی چارج کردیا جس میں اکثر کسان عمر رسیدہ تھے

انہیں پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا اورملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی 23سے زائد کسانوں جن میں غلام حیدر خان ہانبھی جام اسماعیل برڑہ ملک بشیر احمد

سیوڑہ ملک ظریف سیوڑہ پیریں ڈتہ ماچھی ملک اے ڈی ڈڈا رانا ناظم حسین جوئیہ ودیگر بھی شامل ہیں انہیں دہشتگردوں کی طرح دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی انتظامات میں جام پور عدالت پیش کیا گیا

متعدد بزرگ کسان ہتکھڑیوں میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر کسانوں کو جیل روانہ کردیا

ادھر عوامی سماجی حلقوں ضلعی صدر کسان بورڈ خواجہ محسن ریاض سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف عبدالرزاق راجا کاشف خان لغاری مولانا عبدالمنان چشتی جام عبدالرشید برڑہ ،ملک خلیل الرحمن واسنی ،

شاہد عدیل مٹھا چوہدری شہزاد نسیم چوہدری عبدالرحمان خان حاجی خیر محمد بٹھل ملک یاسین ہمشیرہ چوہدری نوید الرحمن حفیظ اللہ ارشد حنیف بٹ پیسٹی سائیڈ یونین کے رہنماؤں ملک میر محمد ماچھی عبدالمجید دستی راشد زرگر زاہد حسین سیوڑہ حافظ سیف اللہ جان ملک قیصر عباس مکول جام اطہر برڑہ

،عہدیداان،ممبرانو اراکین پریس کلب حاجی پورشریف و کسانوں،کاشتکاروں،زمینداروں ،شہریوں ،عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی حلقوں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ

کسان پانی کے حصول کے لئے تنگ ہیں اگر پانی مانگنا جرم ہے تو ہر بار یہ جرم کریں گے ایس ڈی او انہار آصف عزیز کسان دشمن ہے

اس کو فوری تبدیل کیا جائے اور ٹیل تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور ان غریب و مظلوم کسانوں،کاشتکاروں،زمینداروں پر درج ناجائز مقدمات ختم کرکے باعزت بری کیاجائے.

قبل ازیں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورشریف محمد عمران جمیل قریشی نے کہا کہ ہم پر افسران کا پریشر تھا اس لئے کسانوں کو گرفتار کیا گیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

پنجاب کے21وزیراعلی بدلے مگر پنجاب کا بدقسمت آخری ضلع راجن پورجہاں کی لاکھوں مجبور و بے بس اور لاچار عوام کی قسمت آج بھی نہ بدل سکی

پینے اور جینے کے لئے پانی کی بوند بوند کو ترستے لاکھوں غریب عوام،کسان،کاشتکار،زمیندار ہر دور میں استحصال کاشکار،حق کی آوازبلند کرنے پر درجنوں کسانوں پر غیر قانونی طور پر مقدمات کا اندراج،محکمہ انہارکی

اپنی غفلت و کوتاہیوں اورکرپشن پر پردہ پوشی کے لئے ڈرانے دھمکانے کے روایتی ہتھکنڈے جاری،داجل کینال کی توسیع،درجنوں لنک کینالز،برانچز،چھوٹے چھوٹے ندی

نالوں کی برسوں سے بھل صفائی نہ ہوسکی،ناجائز و غیر قانونی پیٹر مافیا کوتحفظ فراہم کرنے اورٹیل کے کسانوں تک پانی کی عدم فراہمی معمول

حق کی آواز بلند کرنا جرم تصور،تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال،داجل کینال،لنک تھری کینال،قادرہ کینال اور درجنوں لنک کینالز،برانچز کو سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

،آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او ڈی جی خان،ڈی پی او راجن پور، ایس ڈی پی او سرکل داجل ،ایس ایچ او تھانہ حاجی پورشریف سےدرجنوں کسانوں پر درج ناجائز مقدمات

ختم کرنے کا مطالبہ،وزیراعلی،چیف سیکریٹری،سیکریٹری ایریگیشن پنجاب،ایس ای انہارڈی جی خان و متعلقہ حکام نوٹس لیں، عوامی مطالبہ

ضلع راجن پور اوراسکی چاروں تحصیلیں روجھان،راجن پور،ٹرائیبل /قبائلی علاقہ ، جام پور اوردرجنوں یونین کونسلز،سینکڑوں نیبر ہڈ،ویلیج کونسلز ہزاروں قصبوں،دیہاتوں اور بستیوں کے 25 لاکھ سے زائد بے بس و لاچار مجبور

عوام جن میں 70 فیصد سے زائد آبادی کا ذریعہ معاش یا ذرائع آمدن زراعت یا کھیتی باڑی سے منسلک ہے مگر بدقسمتی سے ہر دورمیں استحصال کاشکار اور بنیادی انسانی ضروریات زندگی کی سہولیات سے آج بھی مجبور ہیں

اور انتہائی بنیادی ضرورت جس کے بغیر جینا مشکل اور ناممکن ہے پینے اور فصلات کی سیرابی، پانی کی فراہمی کے لیئے اس ترقی یافتہ دور میں بھی اس کی فراہمی کے لیئے سراپا احتجاج ہیں

کیونکہ زیرزمین پانی انتہائی کڑوا اور مضرصحت ہے واحد ذریعہ نہریں جوکہ سہ ماہی،ششماہی،نوماہی ہیں مگراحتجاج کے باوجود پانی کیفراہمی آج بھی صرف سہ ماہی بنیادوں پر میسرہے

،ٹیوب ویل کے ذریعے پانی کاحصول بجلی اور پٹرولیم مصنوعات خاص طور پرڈیزل کے ریٹس اور روز بروز بڑھتے ٹیکسز سولر سسٹم کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ غریب کسان کے بس سے باہر ہیں

اور محکمہ زراعت و انہار کی کسان کش اور کسان دشمن پالیسیوں کے سبب ہر دور میں پرامن احتجاج پرمجبور رہے ہیں.

مگر اس طرف بہتری کے لیئے کبھی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی پانی کی وارہ بندی کے شیڈول کے لیئے چھوٹے غریب کسان،کاشتکار،زمیندار کی مشاورت کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا جبکہ اسکے برعکس لاہور اور دیگرمتعلقہ دفاتر میں بیٹھے

دنیا و مافیہا اور عام کسان کے مسائل سے بےخبر یخ بستہ ٹھنڈے ٹھار دفاتر اورلگژری گاڑیوں اور ہر قسم کی سہولیات سے فاعدہ مند بیوروکریٹس،افسران بالا و متعلقہ حکام تپتی دھوپ اور سڑکوں پر مارے مارے پھرتے ان غریب کسانوں کاشتکاروں زمینداروں بارے کوئی بہترپالیسی تو نہ بنا سکے ہاں

البتہ حق و سچ کی آواز کو دبانے اور اپنی غفلتوں،کوتاہیوں،مجرمانہ پالیسیوں اور کرپشن کو چھپانے اور اس پر پردہ پوشی کے لیئے گذشتہ دنوں حاجی پور برانچ کی بلاجواز،

غیرقانونی،غیر معینہ بندش اور پانی کی فراہمی کے لیئے درجنوں کسانوں پر محکمہ انہار کیطرف سے جھوٹے،من گھڑت اور بلاجواز غیرقانونی مقدمات کااندراج کر کے کسان دشمن اور کسان کش پالیسیوں کا جاری رکھنے کا

اور ڈرانے دھمکانے اور استحصال جاری رکھنے کا اعتراف کیا گیا جوکہ سراسر ظلم وزیادتی ہے جس پر غریب عوام،کسان،کاشتکار،زمیندار سراپااحتجاج ہیں،

پنجاب،ڈویژن ڈی جی خان اورضلع راجن پور کے عوامی،سماجی،حلقوں،کسان تنظیموں کی نمائندہ شخصیات ودیگر نے میڈیا اور بلخصوص "ڈیلی سویل” کےتوسط سے
داجل کینال کی توسیع،درجنوں لنک کینالز،برانچز،چھوٹے چھوٹے ندی نالوں کی بھل صفائی،ناجائز و غیر قانونی

پیٹر مافیا کوتحفظ فراہم کرنے اورٹیل کے کسانوں تک پانی کی عدم فراہمی پر،حق کی آواز بلند کرنا جرم تصورکرنے پر

،تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال،داجل کینال،لنک تھری کینال،قادرہ کینال اور درجنوں لنک کینالز،برانچز کو سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے

،آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او ڈی جی خان،ڈی پی او راجن پور، ایس ڈی پی او سرکل داجل ،ایس ایچ او تھانہ حاجی پورشریف سےدرجنوں کسانوں پر درج ناجائز مقدمات ختم کرنے اورغریب عوام

،کسان،کاشتکار،زمیندار کوتحفظ فراہم کرنے،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان ،صدر،وزیراعظم پاکستان گورنر،وزیراعلی،چیف سیکریٹری،

محکمہ داجلہ،سیکریٹری ایریگیشن پنجاب،ایس ای انہارڈی جی خان و متعلقہ حکام نوٹس لینے کا بھرپورمطالبہ کیا ہے.

About The Author