دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہیٹ ویو: اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

طبی ماہرین شہریوں کو موسم کی شدت سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے

ہیٹ ویو شہریوں پر بھاری پڑنے لگی،، لاہور کے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

طبی ماہرین شہریوں کو موسم کی شدت سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے

کوئی ہیضے سے متاثر تو کسی کو ڈی ہائیڈریشن کا سامنا،، ہیٹ ویو کے سبب اسپتالوں میں مریضوں کا لوڈ بڑھ گیا

صرف اڑتالیس گھنٹوں کے دوران جنرل اسپتال میں گرمی سے متاثرہ دو سو پینتیس، سروسز میں دو سو بیس

جناح اسپتال میں ایک سو اسی، گنگا رام میں ایک سو ساٹھ، جبکہ میاں منشی اسپتال میں ایک سو نوے مریض لائے گئے

ڈاکٹر سمیر، ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والے مریض بڑھے ہیں، متلی، بے ہوشی اس کی علامات ہیں

طبی ماہرین شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے اور ہلکی پھلکی غذا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں

ڈاکٹر مدثر، غذائیں ایسی استعمال کریں جو معدے میں گرمی کم کریں، پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں

ڈاکٹرز مخیر حضرات سے اپنے گھر کے باہر راہگیروں اور چرند پرند کے لئے بھی پانی کے بندوبست کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

About The Author