دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں آج ہائیپر ٹینش سے آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ھے

یہ ایک ایسی بیماری ہے کہ احتیاط نہ برتی جائے تو اپنے ساتھ ساتھ مریض کو دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتی ہے

سترہ مئی، دنیا بھر میں ہائیپر ٹینش کے مرض کے خلاف آگہی فراہم کرنے کے لیئے منایا جاتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کی اس بیماری کو اگر صحیح سے مینیج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ببی ثابت ہو سکتی ہے

بلڈ پریشر حد سے زیادہ بڑھ جانے کی بیماری کو ہائیپر ٹینشن کہا جاتا ہے۔یہ بلڈ پریشر کی

ایک ایسی بیماری ہے کہ احتیاط نہ برتی جائے تو اپنے ساتھ ساتھ مریض کو دیگر بیماریوں

میں بھی مبتلا کر سکتی ہے، دل کا دورہ پڑنے اور فالج کا اٹیک ہونے کی بھی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے

ڈاکٹر فریحہ سلمان (یہ بلڈ پریشر کی ایک بیماری ہے جس میں انسان کا بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اسکی تین سٹیجز ہیں)

طبی ماہرین کے مطابق دوائی کے ساتھ ساتھ معمول کی ورزش اور چند بنیادی احتیاطیں ہائپر

ٹینشن کے مریض کے لئے لازمی ہیں
ڈاکٹر عرفان (نمک چھوڑ دیں، پھلوں کا استعمال کریں، ایکسرسائز لازمی کریں)

ڈاکٹرز کے مطابق پاکستان میں اس مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں سالہا سال سے اضافہ ہو رہا ہے جس کو روکنے کے لیئے بڑے پیمانے پر آگہی مہمات چلانے کی ضرورت ہے

About The Author