دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

چولستان میں تاریخ کی بدترین خشک سالی سے بڑاانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے

حالت یہ ہے کہ دریائے ستلج میں بھی پانی کا ایک قطرہ نہیں ھے

اور دریا صحرا کا منظر پیش کر رہا ہے ان بات کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری طالب ندیم لاشاری نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ چولستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ٹوبوں میں پانی جمع نہیں ہوا جسکی وجہ سے مال مویشی میں شروع اموات نے

بدترین صورتحال پیدا کر دی ھے انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ

اس صورتحال کا ھنگامی بنیادوں پر نوٹس لیتے ہوئے سینٹرل پنجاب سے کچھ پانی چولستان کی نہروں میں چھوڑا جائے تاکہ

کچھ اس تکلیف دہ صورتحال کا کچھ نہ کچھ اضالہ ھو سکے انہوں نے کہا کہ بہاولنگر کپاس ، گندم اور صیلہ چاول اور لائیوسٹاک میں نمبر ون ھے اور پانی کی کمی سے

قومی آمدن میں کمی اور کسانوں کے چولھے ٹھنڈے ہونے سے ایک قومی بحران کی کیفیت پیدا ھو سکتی ھے

انہوں نے اپنی پارٹی کے لوکل یونٹوں کو ھدائیت کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیں

جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی اور قومی قیادت سے پارلیمنٹ میں آواز اُٹھانے کی اپیل کی ھے

About The Author