موبائل فون پر مار دھاڑ اور پرتشدد گیم کھیلنے کی عادت نے نوجوان کو جنونی بنادیا۔کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں نوجوان نے چھری کے وار کرکے سوتیلی والدہ کی جان لے لی
سعود آباد پولیس کی حراست میں کھڑا یہ نوجوان زین الکامران ہے جسے مبینہ طور پر موبائل فون کم استعمال کرنے اور پڑھائی پر توجہ دینے کی تاکید کی گئی
تو نادان والدہ کوہی اپنا دشمن سمجھ بیٹھا۔
سترہ سالہ ملزم نے بازار سے مرغی خرید کر لانے کے لئے ملنے والی رقم سے چھری خریدی اور والدہ کے خون سے ہاتھ رنگ لئے۔
گرفتار ملزم زین الکامران
پب جی جوہے میں ڈھائی مہینے پہلے کھیل رہاتھا بورڈ کے امتحان ہونے والے تھےپب جی میرا بند تھا پاپانے میرا موبائل لےلیا
تھایہ جو چھری والا واقعہ ہواہے چھری میں لےکرآیا ہوں اور جب میں گھرمیں داخل ہواہے کچھ سمجھ نہیں آیا میں نے کیاکیا
پولیس کے مطابق نوجوان نویں جماعت کا طالب علم ہے جس نے کافی عرصہ سے موبائل فون پر پب جی گیم کھیلنا عادت بنا رکھی تھی۔
نوجوان نے کن وجوہات کی بناء پریہ قدم اٹھایا،تفتیش میں سامنےآئے گا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ابریز علی عباسی
لڑکےکوجو گھرکی طرف سے والدین کی طرف سے روک ٹوک ہوتی ہے کہ
موبائل زیادہ استعمال نہ کریں یا گیم سے زیادہ پڑھائی پر بھی دیہان دیں اس کی وجہ سے اس نے اتنا بڑا اسٹیپ اٹھایا ہے
ہم یہ بھی چیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں کونسی اس طرح کی چیزیں جو معاشرے سےاس نے سیکھی ہیں
یا گیمنگ پلیٹ فارم سے یا کسی اور سے کسی چیزسے متاثر ہوکر اتنا بڑا قدم اٹھایا
پولیس کا دعویٰ ہے کہ نوجوان نے ابتداء میں واقعے کو چھپانے اور پولیس کو گمراہ کرنےکی بھی کوشش کی
مگر جلد ہی سچ سامنے آگیا،مقتولہ عذرا نے ملزم کے والد سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔۔۔
نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قتل میں استعمال چھری بھی گھر کے عقب میں نالے سے برآمد کرلی گئی ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،