وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے
وزیراعظم شہبازشریف ہفتہ کولندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے
وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے دن یو اے ای کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زید النھیان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے
وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے
پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا:وزیراعظم شہبازشریف کا تعزیتی پیغام
شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی: وزیراعظم
پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا :وزیراعظم
شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے : وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا: وزیراعظم شہبازشریف
شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے : وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم کی مرحوم کی بلندی درجات اور یواے ای کی حکومت اور عوام کے لئے صبرجمیل کی دعا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،