دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

پولیس تھانہ حاجی پورشریف کی جرائم کے خاتمہ کے لیئےکامیاب کارروائی

جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ 18 لاکھ 36ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری ۔ 115 گرام چرس،74 لیٹرشراب برآمد

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی ہدایات پر

ایس ایچ او تھانہ حاجی پورشریف عمران جمیل قریشی اور انکی پولیس ٹیم نے جواریوں ، جوئے کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نصف درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیااورجوئے

کے اڈے پر کامیاب کارروائی کے نتیجے، 1عدد ٹریکٹر اور 7 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 1836500روپے برآمد کرلیئے۔پولیس نے جواریوں منشیات فروشوں کے خلاف دوسری کامیاب کارروائی کے

نتیجے میں 115 گرام چرس برآمد ملزم کرلی شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے شراب فروش گرفتاراورملزمان کے

قبضہ سے 74 لیٹر شراب برآمد کرلی۔اور علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ہے

،اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور جواریوں کے خلاف پولیس ٹیم تھانہ حاجی پورشریف کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تعریف ہیں۔

پنجاب بالخصوص راجن پور پولیس معاشرے کو جوئے، منشیات،اخلاقی و معاشرتی برائیوں اور ان جرائم جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہے.

اوراس طرح کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور /حاجی پورشریف

ماہ اپریل کے دوران ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے502 سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی گئی

اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے گئے اپریل2022 کے مہینے میں پولیس کی جانب سے 1758500 روپے کی ریکوری, 138 اشتہاری ملزمان گرفتار

*منشیات فروش ، جواری ، ڈکیٹ ، موٹر سائیکل سنیچر اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان راجن پور پولیس کی کاوشوں سے اب قانون کے شکنجے میں

ترجمان راجن پور پولیس کیمطابق ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے راجن پور پولیس کی ماہ اپریل 2022 کی پرفارمنس رپورٹ جاری کی گئی

رپورٹ کیمطابق ماہ اپریل 2022 میں سنگین مقدمات میں مطلوب کل 138 خطرناک اشتہاری ملزمان دھر لیئے گئے کل736 مقدمات درج کر کے411 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ماہ اپریل میں ڈکیتی ،سرقہ ،نقب زنی اور رابری کی مد میں کل 1758500 روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 46 مقدمات درج کر کے جن میں35پسٹل،4کلاشنکوف،رائفل؛4بندوق اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3.24 کلوگرام چرس اور 550 لیٹرشراب اور 60 لیٹر لہن برآمد کی گئی۔

جوئے کے اڈوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 63 جواری دھر لیئے گئے

جن کے قبضہ سے1258370 روپے نقد برآمد کیئے گئے۔ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی گئی۔

ڈی پی او راجن پور کی جانب سے ضلع کے 3 تھانوں کے سرپرائز وزٹ بھی کیئے گئے۔

پبلک سروس ڈیلیوری اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں سائلین کے لیئے

کھلی کچہری لگائی جاتی ہے جہان روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے مسائل سن کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔

ماہ اپریل کے دوران ڈی پی او راجن پور کی جانب سے502 سائلین کو سنا گیا اور ان کے مسائل حل کیئے گئے۔

About The Author