دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ

بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو پچاس اور بیس کلو کا بیگ تیرہ سو روپے کا ہوگیا ہے

لاہور میں اشیا خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ،،، یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چودہ اشیا پر سبسڈی ختم

بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو پچاس اور بیس کلو کا بیگ تیرہ سو روپے کا ہوگیا ہے

مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا

رمضان المبارک کے بعد ریلیف پیکج ختم ہوا تو بازراوں میں اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی

دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو سے بڑھ کر چھ سو پچاس کا ہوگیا جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا تیرہ سو روپے کا ہوگیا

نہ صرف آٹا بلکہ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے انیس میں سے چودہ اشیا پر سبسڈی بھی ختم کردی ہے

دال ماش دو سو ارسٹھ سے بڑھ کر دو سو اٹھتر روپے،،، دال مونگ ایک سو ساٹھ سے بڑھ کر ایک سو ستر

بیسن کی فی کلو قیمت بیس روپے اضافے کے بعد ایک سونووے روپے ہوگئی جبکہ نو سو پچاس گرام پتی کے ڈبہ میں سرسٹھ روپے تک اضافہ ہوا ہے

شہری ،،، "مہنگائی بہت ہوگئی ہے ،،، تین وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے ،،، آٹا چینی سب مہنگے ہوگئے ،، پیاز ایک سو بیس روپے کے ہوگئے ہیں”

دکانداروں کے مطابق عید کے بعد کمپنیوں نے اشیاء ضروریہ کے ریٹ بغیر کسی نوٹس کے

بڑھا دیے ہیں
دکاندار ،،، "عید سے پہلے ریٹ کم تھا ،، ہر چیز ہی مہنگی ہوئی ہے ،، کس کس کا ریٹ بتاوں”

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی سبسڈی شدہ ریٹ پر ستر روپے فی کلو میں دستیاب ہے

جبکہ درجہ دوئم گھی کا پیکٹ دو سو ساٹھ روپے اور دس کلو والا آٹے کا تھیلا چار سو روپے میں دستیاب ہے۔

About The Author