دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا اجلاس ہوا

سندھ حکومت کا کراچی میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ۔

واٹر بورڈ کو پانی کی تقسیم کا تفصیلی پلان بنانے اور شہر کے تمام علاقوں کو پانی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا اجلاس ہوا

۔شرکا کو بتایا گیا کہ شہر کو ایک ہزار ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے، ، لیکن صرف پانچ سو اسی ایم جی ڈی کی سپلائی ہورہی ہے۔

ایک سو چوہتر ایم جی ڈی لائن لاسز ہیں۔ اس حساب سے شہر کو محض چارسو چھ ایم جی ڈی پانی مل رہا ہے۔

بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ لائنیں پرانی ہونے کے باعث پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ کچھ علاقوں میں کافی دنوں کے بعد پانی مہیا کیا جاتا ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا اصل میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ ہے۔پانی کی لائن بچھانے کےلئے ہمیں پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنا ہوں گی ۔

دستیاب پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے نئے مالی سال میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کیا۔

پینسٹھ ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم نو اعشاریہ ایک ارب روپے سے جاری ہے۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ اسکیم پر کام سست روی کا شکار ہے، اس کو تیز کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا واٹر بورڈ پانی کی تقسیم کا تفصیلی پلان بنائے۔

شہر کے ہر علاقے کو پانی ملنا چاہئے۔ ادارے کو اپنا انتظامی نظام بہتر بنانےا ور ریونیو بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

About The Author