ستمبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک بن گئے

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں، ڈاکٹر مرتضیٰ سید ایک نامور ماہر معاشیات ہیں،

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے  کہ  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے، نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق  ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں، ڈاکٹر مرتضیٰ سید ایک نامور ماہر معاشیات ہیں،

خیال رہےکہ  ڈاکٹر مرتضیٰ سید ڈپٹی گورنر پالیسی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

About The Author