سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 50فیصد کام کرکے آیا ہوں۔باقی 50فیصد کام ابھی کرنا ہے۔خیبر پختونخوااور بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے ابھی خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں بھی کامیاب ہوں گے۔انشاء اللہ چاروں صوبوں میں ہماری ہی فتح ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی حالات کی وجہ سے کئی روز اسلام آباد رہنا پڑا۔اپنے کارکنان سے کئی روز دور رہنا پڑا۔ہم نے کہا تھا جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے جو بہت مشکل ہوتی ہے۔آپ لوگ کہتے ہیں یہاں کم آتے ہیں۔اگر میں یہاں ہی رہوں تو یہ فتح کیسے ہوگی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر