دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تبصرے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازی خان رحیم طلب کی ریٹائرمنٹ پر ڈی جی خان جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے افسران،ملازمین اور ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔

ریٹائر ہونے والے ڈی پی آر رحیم طلب کو تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈائر یکٹر پبلک ریلشنز رحیم طلب کی الوداعی تقریب اور افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت پنجاب کی پالیسیوں کی پروجیکشن و پروٹیکشن کا فریضہ احسن انداز میں ادا کیاانہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کے ایک منجھے ہوئے پروفیشنل آفیسر کی

طرح ڈویژن کے منصوبوں،حکومتی پالیسیوں کے فروغ کے لئے حکام اور عوام کے درمیان میڈیا کے ذریعے کمال ماہرانہ رابطہ کاری کی ہم انکی محکمانہ اور علمی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

کمشنر نے مزید کہا کہ سرگرم ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب کی زیر نگرانی اس ادارہ نے ضلعی و ڈویژنل اور صوبائی سطح پر انتظامیہ کی سر گرمیوں و معلومات کی تیزی سے ترسیل کے ساتھ انکی پبلسٹی ومیڈیا مینجمنٹ کو بھی

بے مثال انداز میں یقینی بنایا ہے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عطاء محمد بلوچ،ریٹائرڈ ڈائریکٹرز اعجاز احمد غوری،

واحد بخش جتوئی،ڈی جی پی ایچ اے و سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،محبوب جھنگوی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹرہارٹیکلچراتھارٹی ثناء محمد،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن محمد جنید جتوئی،انفارمیشن آفیسر چوہدری خالدرسول،سینئر سٹینوگرافر سید محمد باقرحسین شاہ،اسسٹنٹ حافظ صفدر اویس،

ایڈمن انچارج عبدالرزاق،عبدالجبار،فوٹوگرافرزحبیب اللہ،محمد عمیر خان،فیصل مجید،شہزاد گل،یوسف نور،استاد یوسف خان،دانیال عاشق،نعیم خان،ثناء اللہ،سجاد حسین،حافظ محمد اقبال،فدا حسین،محمد تنویر اورراحیل محمد نے شرکت کی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری سروس سے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز سے کم نہیں ہے،الوداعی تقریب میں افسر کیلئے یادگاری لمحات اسکی زندگی کیلئے اثاثہ ہوتے ہیں،رحیم طلب نے ہمیشہ ایماندارانہ طریقہ سے فرائض انجام دئیے

،ایسا لگتا تھا کہ پورامیڈیا انکے کنٹرول میں ہے،انہوں نے خوبصورت انداز میں حکومتی موقف کے عام فہم انداز میں ابلاغ کو ممکن بنایا۔انکی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ مخلص، ایماندارانہ طریقہ سے خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ افسران کیلئے سرکاری دفاتر کے دروازے کھلے رہیں گے اور انکی تعظیم و تکریم میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی

،میں اچھی اور کامیاب سروس پر رحیم طلب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انکی درازی عمر کیلئے دعاگو ہوں۔

اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے ڈی پی آر رحیم طلب نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فرائض کی بروقت اور احسن طریقہ سے ادائیگی کو ترجیح دی، میرے ساتھیوں کی نیک تمنائیں میرا اثاثہ ہیں۔

بعد ازاں کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی

کمشنر حمزہ سالک،ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عطاء محمد بلوچ اور آفس سٹاف نے رحیم طلب کو تحائف دیئے اور نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈی جی خان جمخانہ کے معاملات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

جس میں کلب کے انتخابات، نظم و ضبط اور سہولیات کی فراہمی پر بات چیت کی گئی. کمشنر نے کہاکہ

کلب میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا. کمیٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چاراراکین کی تین ماہ کیلئے ممبر شپ معطل کرنے کے ساتھ کلب میں

داخلے پر پابندی اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے. کلب کے ہر معاملے پر نظر رکھی جا رہی ہے.

ڈی جی خان جمخانہ کلب اراکین اور ان کی فیمیلیز کیلئے دوسرا گھر ہے. اجلاس میں مرزا اقبال، ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ،

مرزا ظفر اقبال، شیخ محمدا کرم، شیخ رفیق، ڈاکٹر راشد قریشی، ملک شان جڑھ، ڈاکٹر شکیل، طارق اسماعیل قریشی اوردیگر موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کا اہم اجلاس،عید الفطر پر تیاریوں کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

پانی کی سپلائی،سٹریٹ لائٹس یقینی بنانے،عوامی شکایات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

اجلاس میں چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن جوادالحسن گوندل اور میونسپل افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،عید کے

ایام میں میونسپل افسران اور سٹاف عوامی خدمت کو یقینی بنائیں،شہر وزٹ کے دوران گٹروں کے ڈھکنوں کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے

،نائیٹ سٹاف کو متحرک کیا جائے،ڈسپوزل اور پیٹر انجنوں کو چالو رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے

کار لائے جائیں،پینے کے پانی کے ٹینکس کو ایڈوانس تیار رکھا جائے تاکہ بروقت سپلائی ممکن بنائی جاسکے،پانی کھینچنے کیلئے گھروں میں لگی موٹریں بند کروائی جائیں،انہوں نے کہا کہ

افسران و سٹاف ڈیلی کی اپنی سرگرمیاں ایپ پر اپ لوڈ کریں،میں خود افسران وسٹاف کے کام کو موقع پر چیک کروں گا،شہریوں کو فوری ریلیف دیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شکایات سیل کا

نمبر شہر بھر میں آویزاں کیا جائے،حمزہ سالک نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کسی افسر کا موبائل بند نہیں ہونا چاہیے۔

اجلاس میں عیدالفطر پر میونسپل سروسز کی بہتری بارے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور ٹراما سنٹر میں شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کو میڈیکل ٹریٹمنٹ بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے زیر علاج مریضوں کو

بہترین طبی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مریضوں اورلواحقین سے گفتگو بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

طبی سہولیات کی عام شہریوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے،مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات دی جائیں جو انہیں بازار سے نہ خریدنا پڑیں،ہسپتال آنے والے ہر مریض کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے،

ادویات کا سٹاک ہمہ وقت ہسپتال میں موجود ہونا چاہیئے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات کے علاوہ میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے

،شفٹ وائز تعینات طبی عملہ کا ڈیوٹی روسٹر واضح نظر آنا چاہئے،ہسپتال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،

حمزہ سالک نے مزید کہا کہ مریضوں اور لواحقین کی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے طبی معاملات بارے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی ہدایت پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری ہے.

ٹریفک ایجوکیشن سٹاف نے اڈا العباس ویگن سٹینڈ پل پیارے والی، آوٹ ایجنسی چوک اور ٹریفک چوک پر عوام الناس کو ٹریفک آگاہی دی.

محمد رمضان شہزاد، امام بخش، غلام قادر، خضر حیات اور ریاض علی نے لوگوں کو ون ویلنگ، اوور لوڈنگ، غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے

نقصانات بارے آگاہی دی انہوں نے کہاکہ کم عمر اور نا بالغ بچوں کو کار و موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیں.

اس موقع پر لوگوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈاتھارٹی نےملاوٹ مافیا اورغیرمعیاری اشیاء عیدپر فروخت کرنےوالوں کا پلین فلاپ کردیا

80لٹرکیمیکلز اورپانی ملادودھ، 60کلوحشرات زدہ مٹھائی،20کلوناقابل استعمال کوکنگ آئل تلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،

ڈرنک کارنر سمیت194فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 3لاکھ روپے کے جرمانے عائد،147شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 30اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف ہوٹلز،بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر16ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ہوٹلز اور بیکری شاپس پرکارروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اور ناقص اشیاء پائے جانےپر 74ہزارروپے کے مختلف ہوٹلزاوربیکری شاپس کو جرمانےعائدکردیئے۔اوراا کے ساتھ ہی6کلوسموسہ اجزاء

اور7کلوناقابل سراغ اجزاء کو تلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،پکوان سنٹر،کریقنہ سٹورپر کارروائی کرتے ہوئے19ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا

اوراس کے ساتھ ہی 12کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس،13لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل کوتلف کردیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےبیف شاپ، بیکری شاپ،کریانہ سٹور،جوس کارنرپر کارروائی کرتے ہوئے

مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر41ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئےاوراس کے ساتھ ہی10کلومضرصحت کھویا کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے ہوٹلز،بیکریز،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،

کریانہ سٹورز پر چیکنگ کرتےہوئے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانےپر 55ہزارروپےکےجرمانے عائدکردیئے۔۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ہوٹل،بیکری اور دودھ دہی شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے20ہزارروپےکاجرمانہ ملاوٹی اورناقص انتظامات پائےجانےپرکیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے

والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے سپیشل آپریشن کرتےہوئےملک شاپ،فوڈپوائنٹ،کریانہ سٹور،بیکریز،برگرشاپ سمیت مختلف پوائنٹس پر انتہائی ناقص انتطامات پائےجانےپر75ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا۔

غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ضلع ڈیرہ غازیخان میں344 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے

امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب, ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ

رکھنے کے لئے 1000سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری ۔

جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ عیدا لفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے

اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے

انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کناں ہوں گے

جبکہ شہر بھرکے بازاروں پر عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جن مقامات پر نماز عید الفطر منعقد ہو نی ہے وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامور کریں

جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے۔

عید کے موقع پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی

ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف

بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ جبکہ لوؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ضلع بھر میں امن و امان قاٸم رکھنے SHOs کو ہدایت جاری کردی گٸ ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لۓ اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 064.9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا امن وامان کے قیام کے لئے کردار ہمیشہ مثالی رہا اور عوام الناس کے تحفظ کے لیئے ڈیرہ غازیخان پولیس کے ہیروز کو کون بھول سکتا ہے۔

کانسٹیبل طارق کو ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی امداد کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لا رہی ہے اسی طرح تھانہ جھوک اتراء میں

تعینات کانسٹیبل محمد طارق مغویہ کی برآمدگی کے لئے جانے پر ملزمان کی طرف سے حملہ کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد طارق کو میڈیکل اخراجات اور ویلفئیر کی مد میں سے مبلغ 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے زخمی افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اچھا اقدام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ

محکمہ پولیس کےافسران و جوان ایک خاندان کی طرح ہیں جن کی ویلفئیر اوردیکھ بھال کے لئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

.

About The Author