مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر)

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا عزم ہے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ بچے عمر بھر کی جسمانی معذوری سے محفوظ رہ سکیں.

اس سلسلہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوگی. پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے

افسران و سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری، محکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے

افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 23 مئی سے 25 مئی کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی

جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 26 مئی سے 27مئی تک کی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 579638 بچوں کو انسداد پولیو مہم

کے دوران حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جن میں 126فکسڈ ، 1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

%d bloggers like this: