نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باغوں کے شہر میں گرمی کی شدید لہر،، روزہ دار نڈھال

لاہور میں غیر معمولی ہیٹ ویو نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا، پارہ تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

لاہور میں غیر معمولی ہیٹ ویو نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا، پارہ تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

پی ڈی ایم اے نے موسمیاتی تبدیلیوں کو شدید گرمی کی وجہ قرار دیتے ہوئے عید کے روز لاہور اور گرد و نواح میں بوندا باندی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے

باغوں کے شہر میں گرمی کی شدید لہر،، روزہ دار نڈھال ہونے لگے،، دو روز سے درجہ حرارت مسلسل بیالیس سے تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار ہے

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ ہیٹ ویو کو دنیا بھر میں ہونیوالی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے،، ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ چند روز موسم مزید گرم رہے گا

جبکہ عید کے دنوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے
فیصل فرید ،، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ،،، "محکمہ موسمیات نے بھی بتایا تھا کہ آخری دنوں میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا ،،، نارتھ کے علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں ،، لاہور مین بھی موسم بہتر ہوجائیگا”

شدید گرمی کے ساتھ ساتھ ہونیوالی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں
شہری ،، "بہت گرمی ہے روزہ گزارنا مشکل ہے ،، بار بار پانی سے منہ دھوتے ہیں ،، کولر سے بھی ٹھنڈی ہوا نہیں آرہی ہے،،، اللہ سے دعا ہے کہ بارش ہوجائے”

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب صرف ستائیس فیصد ہے ،،، موسم کا حال بتانے والوں نے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی کی ہدایت کی ہے

About The Author