دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہنشاہ ظرافت کو مداحوں سے بچھڑے چھیالیس برس بیت گئے

کامیڈی میں حاضر جوابی اور بے ساختہ اداکاری کے لئے مشہور فنکار منور ظریف نے لالی وڈ انڈسٹری میں لازوال کام کر کے خوب نام کمایا

کامیڈی میں حاضر جوابی اور بے ساختہ اداکاری کے لئے مشہور فنکار منور ظریف نے لالی وڈ انڈسٹری میں لازوال کام کر کے خوب نام کمایا۔

شہنشاہ ظرافت کو مداحوں سے بچھڑے چھیالیس برس بیت گئے، ان کی زندگی پر دیکھتے ہیں
فلموں میں کامیڈی ہیرو کا ٹرینڈ سیٹر

برجستہ جملوں اور اداکاری سے مسکراہٹیں بکھیرنے والا منور ظریف

خود نہ رہا لیکن اس کے نبھائے ہوئے کامیڈی رول مداحوں کے ساتھ فلم بینوں کو اب بھی بے اختیار ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں

نامور اداکار انیس سو چالیس کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوا،، فنی سفر کا آغاز انیس سو اکسٹھ میں فلم ڈنڈیاں سے کیا،،

انہوں نے سولہ سال میں تین سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں فن کا لوہا منوایا،،، مگر کریئر کی لازوال فلم بنارسی ٹھگ رہی، جس میں منور ظریف نے اپنے ورسٹائل اداکار ہونے کی مہر ثبت کر دی

عصر حاضر کے لیجنڈ فنکار ، منور ظریف کو فن کا باب تسلیم کرتے ہیں
راشد محمود، صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار ۔ منور ظریف نے ہر فلم میں شاندار کردار نبھایا ،، ان کا فن مزاح لازوال تھا

کامیڈی کی دنیا میں شاید ہی کبھی منور ظریف کے منفرد اورنرالے انداز کا خلا پرہو سکے، لیجنڈری اداکار انتیس اپریل انیس سو چھہتر کو جہان فانی سے کوچ کر گیا

About The Author