دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت عدالتی ریکارڈ کو آن لائن کر دیا گیا

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی عدلیہ میں زیر التواءتیرہ لاکھ مقدمات کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا

تاریخوں کا جھنجھٹ نہ عدالتی عملے پر انحصار، کسی بھی عدالتی کیس کا ریکارڈ، تاریخ اور نوعیت معلوم کرنا آسان ہو گیا

لاہور ہائیکورٹ نے کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت عدالتی ریکارڈ کو آن لائن کر دیا

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی عدلیہ میں زیر التواءتیرہ لاکھ مقدمات کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا اب آن لائن کیس ہسٹری

کاپی پٹیشن،،، مقدمے کی آئندہ تاریخ اور کیس کی نوعیت سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

وکلا مینوئل اور محنت طلب طریقہ کار کی جدید ٹیکنالوجی میں تبدیلی کو خوش قرار دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ

اب کیس کی معلومات صرف ایک بٹن دبانے سے مل جاتی ہے
کیس مینجمنٹ سسٹم خوش آئند ہے۔۔مزید بہتری کی ضرورت ہے

سائلین کے مطابق پہلے ریکارڈ کے حصول کیلئے انہیں وکیل اور منشی تک محدود ہونا پڑتا تھا

اب آن لائن ویب سائٹ سے معلوم ہوجاتا ہے کہ کیس کی نوعیت کیا ہے اور پیشی کب ہے
سائلین ،، (ہائیکورٹ میں ذیادہ تر سائلین دوسری اضلاع سے آتے ہیں

ہیلپ لائن کے باعث چکر نہیں لگانا پڑتا)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیجانب سے گزشتہ ماہ آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا تھا، ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق آن لائن کیس

مینجمنٹ سسٹم بغیر کسی مالی لاگت کے اپنی مدد آ پ کے تحت تیار کیا گیا ہے

About The Author