نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔
سیکیورٹی معاملات کے متعلق بہتر خدمات سر انجام دینے کے لئے ڈی پی او محمد علی وسیم نے انچارج سیکورٹی محمد عامر ASI کو تبدیل کر کے اس کی جگہ

محمد جاوید ASI کو انچارج سیکورٹی تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے محمد عامر انچارج سیکورٹی کی جگہ محمد جاوید ASI کو انچارج سیکیورٹی تعینات کر دیا

جس کا مقصد پہلے سے زیادہ بہتر خدمات سرانجام دینا ہے تاکہ محکمہ پولیس پہلے سے زیادہ بہتر فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے

سیکیورٹی معاملات میں عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے

امن و امان قائم کرنا ہے نئے تعینات ہونے والے انچارج سیکیورٹی محمد جاوید نے

سیکیورٹی برانچ کا چارج سنبھالنے کے بعد انچارج سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے شروع کر دئے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں ڈویژن کی پہلی معیاری کافی شاپ قائم کردی گئی۔کمشنر و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور اراکین کے ہمراہ

کافی شاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مستقبل میں مزید سہولیات کی فراہمی کی بھی نوید سنادی ہے۔

کمشنر نے کافی شاپ کا معائنہ کرے ہوئے کہا کہ کافی شاپ ڈی جی خان جمخانہ کلب کی سہولیات میں خوبصورت اضافہ ہے۔

یہ ڈویژن کی پہلی برینڈڈ کافی شاپ ہوگی جس میں عالمی معیار کی مشینری رکھی گئی ہے کلب کے اراکین اور ان کی فیملی کو پر امن،صاف ستھرا ماحول فراہم ہو گا

کمشنر نے کہا کہ کلب میں سوئمنگ پول بھی جلد اوپن ہوگا۔کلب میں اراکین کے بچوں کیلئے فلڈ لائٹس لان ٹینس کی جلد کوچنگ شروع کرنے جارہے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،منیجر ثناء محمد،انچارج فوڈ کارنر شعیب ستار کے علاوہ محمد اقبال ثاقب،عبید الرشید،وسیم جتوئی،

محمد عدیل،مرزا اقبال،مرزا ظفر اقبال،فارس اسحاق مستوئی،شیخ اعجاز،ملک محمد رمضان اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ پل ڈاٹ اور سول مائنر کا دورہ کیا۔

انہوں نے پل ڈاٹ کے معائنہ کے دوران ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام میں خامیاں دور کرنے کیلئے دس روز کی مہلت دی اور رہ جانیوالے 10فیصد کام کو جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا،کمشنر نے کہا کہ

پی ایچ اے مانومنٹ کو خوب صورت وحسین بنانے کیلئے مزید پودے لگائے،مانومنٹ کی خوبصورتی اور پودوں کی حفاظت کیلئے یہاں پی ایچ اے سٹاف تعینات کیا جائے،کمشنر نے کہا کہ

چاروں صوبوں کے سنگم پر بنائے جانیوالے مانومنٹ سے ڈیرہ غازی خان کا خوبصورت امیج ابھرے گا،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ

مانومنٹ میں لوگوں اورجانوروں کی آمدورفت روکنے کیلئے جنگلے بھی لگا دیئے گئے ہیں

اور مانومنٹ داخلے کیلئے راستے کو رنگ برنگے پودوں سے بھی مزین کیا جارہا ہے

جب کہ مانومنٹ کی خوبصورتی اور پودوں کی دیکھ بھال کیلئے

مستقل پی ایچ اے ملازمین بھی تعینات ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید بھی ہمراہ تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے پھلوں،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا سلسلہ جاری ہے

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی رمضان بازاروں میں شہریوں کی خریداری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے،دوسری طرف سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے رمضان بازاروں کی انسپکشن کیلئے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اورانہوں نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے ہمراہ سستاماڈل اور آرٹس کونسل رمضان بازاروں میں اشیاء کے سٹالز،کوالٹی اور سپلائی چین کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

سیکرٹری اریگیشن عامر خٹک کو مختلف آئٹمز کی سپلائی،دستیابی میکنزم پر بریفنگ بھی دی گئی۔عامر خٹک نے کہا کہ

رحمتوں و برکتوں کے اس ماہ میں حکومت کی سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچا رہے ہیں،عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے

تاجر اشیاء کی قیمتیں مزید کم کریں،انہوں نے کہا کہ چینی70روپے،آٹا400سو روپے اور گھی50 روپے سستا فراہم کر رہے ہیں،

اب رمضان بازاروں میں عید کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے،لوگوں کے رش کے باعث اشیا ء کی سپلائی بھی بڑھائی جارہی ہے،رمضان بازاروں میں سپلائی عمل کو باقاعدہ مانیٹر کیا گیا ہے۔

عامر خٹک اور حمزہ سالک نے خریداری کیلئے رکھے پھلوں،مشروبات کی کوالٹی کا خود جائزہ لیا۔

عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی سبسڈی کو عوام تک پہچانے میں سرکاری سٹاف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ

رمضاں بازاروں میں پھلوں کا میعار بہتر کیا جائے،
کم کوالٹی کے پھل ہٹا دئیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے
شہریوں کی بھرپور خریداری رمضان بازاروں کی کامیابی کا ثبوت ہے

،ہم نے ریلیف یقینی بنانے کے ساتھ عوامی شکایات کا بھی ازالہ کیا ہے

بعدازاں سیکرٹری اریگیشن عامر خٹک نے خریداری عمل بارے شہریوں سے بھی رائے لی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان مسز بشری قریشی نے کہا ہے کہ دین اسلام میں میانہ روی اور توازن کی ہدایت کی گئی ہے

ہمیں چاہیئے کہ قرآن وسنت

کی روشنی میں ز ندگی بسر کریں انہوں نے یہ بات ادارہ میں اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب میں کہی.

میزبانی کے فرائض مسز ناصرہ پروین نے ادا کیے. طالبہ بریرہ کلثوم نے تلاوت جبکہ پروین بی بی نے نعتیہ کلام پیش کیا.

موضوع کی مناسبت سے ثناء علی اور ایمن امیر نے انگریزی جبکہ دعا فاطمہ اور ماہ پارہ نے اردو تقاریر کیں.

اساتذہ مسز ناصرہ پروین اور طوبی طارق نے بھی موضوع پر روشنی ڈالی.

بعدازاں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ادارہ میں واک کا بھی انعقاد کیاگیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے

محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا،ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم 23
تا27مئی تک جاری رہے گی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور

متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری ترجیح ہے

انسداد پولیو کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے،کوشش کی جائے کہ پچھلی مہم کے دوران آنے پیش آنیوالے ایشوز دوبارہ سامنے نہ آئیں

،انسداد پولیو کیلئے سنجیدہ کاوشیں نہ کرنے والوں کی تنخواہیں کاٹی جائیں،حمزہ سالک نے کہا کہ

پولیو ورکرز کی تربیت کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کی جائے،ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئے

انسداد پولیو مہم کی تشہیر کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،اجلاس میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ مافیا ماہ مقدس میں بھی باز نہ آیا، پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈآپریشن جاری

2ہزار19لٹرکیمیکلز اورپانی ملادودھ، 2ہزار7سو14ساشے ممنوعہ گٹکاتلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت203فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ1ہزار500روپے کے جرمانے عائد،161شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 28اپریل:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف ہوٹلز،بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر33ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں بھی ملاوٹ مافیا باز نہ آیا، مظفرگڑھ میں ملک کولیکشن سنٹرپر کارروائی کی گئی۔2ہزار19لٹرکیمیکلز اورپانی ملادودھ تلف کردیاگیا

کارروائی پل سردار والا جتوئی مظفرگڑھ میں کی گئی.2ہزار19لٹرکیمیکلز اور پانی ملا دودھ پکڑلیا.

لیکٹوسکین مشین سےلیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کردیاگیا۔

ناقص دودھ علی پور،اڈا بصیرہ اور گردونواح سے مظفرگڑھ میں سپلائی کیاجارہاتھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں.

دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اورٹی سٹال پر کارروائی کرتے ہوئے13ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا

اوراس کے ساتھ ہی 12کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس،5لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےبیف شاپ

بیکری شاپ،کریانہ سٹور،جوس کارنرپر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر35ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئے

اوراس کے ساتھ ہی 72لٹرغیرمعیاری جوس،20لٹرایکسپائرڈ پیک شدہ دودھ،15کلو ایکسپائرڈکیچپ کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے

ممنوعہ گٹکا ساشوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔2ہزار7سو14ساشے ممنوعہ گٹکابرآمد،25ہزارروپےکابھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔کارروائی پرانہ لاری اڈا احمدپورایسٹ بہاولپور میں ٹک شاپ پر کی گئی۔

ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 25ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔بھاری مقدار میں پائے جانے والے گٹکا ساشوں کو موقع پرتلف کردیا گیا۔گٹکا جیسی ممنوعہ اشیاء سے گلے اور منہ کے کینسرجیسی موزی امراض جنم لیتی ہیں۔

غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء کی ترسیل نہیں ہونے دیں گے۔ممنوعہ اشیاء کی فروخت سنگین جرم ہے۔عوام کی صحت کے ساتھ ملاوٹ مافیا کو نہیں کھیلنے دیں گے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ہوٹل،

بیکری اور دودھ دہی شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے15ہزارروپےکاجرمانہ ملاوٹی اورناقص انتظامات پائےجانےپرکیاگیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے سپیشل آپریشن کرتےہوئےملک شاپ،فوڈپوائنٹ،کریانہ سٹور،

بیکریز،برگرشاپ سمیت مختلف پوائنٹس پر انتہائی ناقص انتطامات پائےجانےپر69ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔

صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔

اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ

گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضلع ڈیرہ غازیخان

9 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

علاقہ تھانہ ریتڑہ کے نواحی علاقے قصبہ ناڑی میں ایک بچے سے جنسی زیادتی، اے ایس پی کائنات اظہر خان صاحبہ کی تشکیل کردہ ٹیم

ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق قصبہ ناڑی کے علاقہ میں 9 سالہ بچے سے ملزم نجیب الرحمن قوم لشاری سکنہ بستی کھبڑ نے بدفعلی کر ڈالی

جس پر بچے نے شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا۔ڈی پی او ڈیر غازیخان محمد علی وسیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی سرکل تونسہ کو ٹاسک دیا

جس پر اے ایس پی کائنات اظہر خان صاحبہ کی تشکیل کردہ ٹیم ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے

ملزم نجیب الرحمن کو گرفتار کرلیا۔
مقدمہ نمبر 115/22بجرم 377ت پ تھانہ ریتڑہ کی مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

ایسے ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں، جن کے خلاف ہم زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او ڈیر غازیخان محمد علی وسیم

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیر ہ غازیخان

About The Author