دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پب جی گیم کے باعث ایک اور نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

نواب ٹائون کے علاقے میں والدین کے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیس سالہ خزیمہ نے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

لاہور میں پی جی گیم کے باعث ایک اور نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

نواب ٹائون کے علاقے میں والدین کے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیس سالہ خزیمہ نے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پب جی گیم تیرہ افراد کی موت کی وجہ بنی ہے

پب جی گیم کی وجہ سے ہلاکت کا پہلا واقعہ دوہزار بیس میں شمالی چھائونی کے علاقے پیش آیا جہاں جیونٹی جوزف نے خود کشی کرلی

اپریل دوہزار اکیس میں ہنجروال کے علاقے مصطفی ٹائون کے رہائشی زکریا نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

یکم جولائی دوہزار اکیس کو غازی روڈ کا رہائشی پب جی گیم ہارنے پر پھندے سے جھول گیا

گزشتہ سال نواں کوٹ کے علاقے میں پب جی گیم کے جنون میں مبتلا رانا بلال نے طیش میں آ کر والدہ، بہن، بھائی، بھابی اور ملازم کو فائرنگ کرکے قتل اور زخمی کردیا۔

تیرہ جنوری دوہزار بائیس کو رائیونڈ کے علاقے میں دوستوں نے پب جی گیم سے بلاک کرنے پر دوست کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

شہری کہتے ہیں کہ ایسی پرتشدد گیمز پر ہمیشہ کےلیے پابندی لگائی جانی چاہیے۔

شہری (ایسی گیمز کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے آئے دن کسی نہ کسی کی موت کا سنتے ہیں)

اٹھارہ جنوری دوہزار بائیس کو کاہنہ کے علاقے میں لیڈی ڈاکٹر کے بیٹے نے پب جی گیم میں ہارنے کی وجہ سے والدہ، دو بہنوں اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

گزشتہ رات نواب ٹائون کے علاقے میں والدین کے پب جی گیم سے منع کرنے پر نوجوان نے پھندا لیکر خودکشی کرلی۔

پنجاب پولیس کی جانب سے متعدد بار پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو گیم پر پابندی بارے مراسلہ لکھا گیا

جسکے بعد کچھ عرصہ پابندی لگائی گئی لیکن بعد ازاں اسے دوبارہ ختم کر دیا گیا۔

About The Author