پنجاب پولیس کے سولہ سو اہلکار، ایک سال میں قتل، زنا، اغوا، قبضہ مافیااور منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ۔۔۔
ایک سو سترہ اہلکار قتل, اکسٹھ اہلکار اغواء اور پنتالیس منشیات مقدمات میں ملوث نکلے
عوام کی جان ومال کے محافظ ہی قانون شکن بن گئے۔۔۔۔
پنجاب پولیس کے جاری اعداد وشمار کے مطابق سال دوہزار بیس اکیس میں ایک ہزار پانچ سو ستانوے چھوٹے بڑے اہلکار قتل، زنا، اغوا
منشیات فروشی، قبضہ مافیا اوردیگر مقدمات میں ملوث نکلے۔
پنجاب پولیس کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق دوہزار بیس اکیس کے دوران پولیس کے ایک سو سترہ اہلکار قتل کےمقدمات میں ملوث ہوئے۔
اٹھائیس اہلکار ریپ کیسز جبکہ اکسٹھ اہلکاروں کے خلاف اغوا اور نو اہلکاروں کے خلاف زمینوں کے قبضے کے مقدمات درج ہوئے۔۔
شہری کہتے ہیں کہ جب قانون کے رکھوالے ہی جرائم میں ملوث ہو نگے تو عوام کی داد رسی
کون کرے گا
پولیس کے ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے
پنجاب پولیس کے جاری اعداد وشمار کے مطابق
پینتالیس اہلکاروں کیخلاف منشیات فروشی اور ایک ہزار تین سو انتالیس اہلکاروں کے خلاف دیگر جرائم میں مقدمات درج ہوئے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،