پاکستان میں پندرہ ماہ بعد پولیو وائرس کا کیس ظاہرہونے پر سندھ حکومت متحرک۔
صوبے میں دو سال سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
مئی میں صوبے میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
پاکستان میں پولیو کیس ظاہر ہونے پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ ای او سی کوآرڈینیٹر نے شمالی وزیرستان میں سامنے آنے والے
پولیو کیس سے متعلق بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا ملک میں پندرہ ماہ کے بعد پولیو وائرس کا کیس سامنے آیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کے لئے آگاہی فراہم کی جائے۔
پولیس اور رینجرز کی مدد سے بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی اور حیدرآباد ٹول پلازہ، جیکب آباد
گھوٹکی اور کشمور میں بس اڈوں پر بھی قطرے پلانےکا انتطام کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب