دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

سولہ جون کوپولنگ ہوگی۔ یہ نشست ایم کیوایم کے رکن اقبال محمد خان کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اےدوسو چالیس پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری۔ سولہ جون کوپولنگ ہوگی۔

یہ نشست ایم کیوایم کے رکن اقبال محمد خان کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کےمطابق کاغذات نامزدگی سات سے دس مئی کےدرمیان جمع کرائےجاسکتےہیں۔ گیارہ مئی کوامیدواروں کی لسٹ جاری کی جائےگی۔

چودہ مئی امیدواوں کی اسکرونٹی کاآخری روزہوگا۔ سترہ مئی کونااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائیں گی۔

اپیلوں پر اکیس مئی کوالیکشن ٹربیونل فیصلہ کرےگا۔ تیئس مئی کوامیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائےگی۔

چوبیس مئی کوامیداروں کی دستبرداری کاآخری روزہوگا۔

پچیس مئی کوامیداروں کوانتخابی نشانات جاری کیےجائیں گے۔

سولہ جون کوحلقہ این اے دوسو چالیس پرانتخاب ہوگا۔

یہ نشست ایم کیوایم کے رکن اقبال محمد خان اسمبلی کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

About The Author