نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ بھر میں عالمی ہفتہ برائےحفاظتی ٹیکہ جات اتوار سے منایا جائے گا

بیس لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے

سندھ بھر میں عالمی ہفتہ برائےحفاظتی ٹیکہ جات اتوار سے منایا جائے گا۔ محکمہ صحت سندھ گھر گھر آگاہی مہم چلائے گا۔ بیس لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ وزیر صحت سندھ کہتی ہیں ہینڈز کی شکایات کے سبب فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ ملیریا سے بچاؤ کے لیے شہری خود بھی احتیاط کریں۔

حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کرنے اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے سندھ میں ورلڈ ایمیونائزیشن ویک اتوار 24 اپریل سے منایا جائے گا۔ اس دوران بیس لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکےلگائے جائیں گے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو حفاظتی ٹیکوں کے بغیر اسکولوں میں داخلہ نہ دینے کی تجویز دی ہے۔ ہینڈز کے اسپتالوں کو شکایات ملنے پر فنڈز جاری نہیں کیے۔ اب یہ اسپتال پی پی ایچ آئی کے حوالے کیے جائیں گے۔

عذر ا پیچوہو،وزیر صحت سندھ
(بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں کچھ آپریشنل فیلرز ہیں 5بچے ہیں چار پرلگایا ایک مس ہوگیا تو اس طرح سے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں )

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ قادر پٹیل وفاقی وزیر کی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔، وفاق کے اسپتالوں سمیت دیگر اہم مسائل کا حل جلد ہونے کی توقع ہے۔ پی ایم سی کے قوانین میں بھی ترامیم کرنا چاہتے ہیں

عذر ا پیچوہو،وزیر صحت سندھ
(ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا پی ایم سی کے حوالےسے ۔اس میں جو خامیاں ہیں دورکریں ہم چاہ رہے ہں اسے بہتر کریں )

عذرا پیچوہو نے کہا کہ 2022 کے تین ماہ میں خسرہ کے 8 سو پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤکے لیے شہریوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

About The Author