دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نسلہ ٹاو رکی عمارت مکمل ٹوٹنے کےبعد سروس روڈ نظرآنےلگا

پارکنگ سمیت 15 منزلہ عمارت کوگرانےکےاحکامات کب اورکیوں جاری ہوئے

سپریم کورٹ آف پاکستان نےکراچی میں نالے پربنےنسلہ ٹاورکو گرانے کا حکم جاری کیا

توکمشنرکراچی نےٹیموں کوعمارت ٹوڑنےکی ہدایت کردی

عمارت اب مکمل ٹوٹنے کےبعدسروس روڈ نظرآنےلگا ہے

پارکنگ سمیت 15 منزلہ عمارت کوگرانےکےاحکامات کب اورکیوں جاری ہوئے

 نسلہ ٹاورکےپرانےشارٹس ڈرون وغیرہ ۔۔
780

گزکی جگہ کو1 ہزار44 گزکی بلگلےکی جگہ پر2004 میں تعمیرات کا آغازکیا گیا۔۔

جسے2007 میں کمرشل پلازہ ظاہرکرکے2013 میں مکمل کیا گیا۔۔

پارکنگ سمیت 15 فلورپرمبنی ہائی رائزبلڈنگ تعمیرکردی گئی۔۔

جسمیں کےالیکڑک کا سب اسٹیشن بھی قائم ہے،،،نسلہ ٹاورمیں 44 فلیٹس قائم تھے

جو 2 اور3 کمروں پرمشتمل تھے جنھیں اس وقت 65 لاکھ روپےکی بکنگ کےساتھ فروخت کیا گیا۔۔

فلیٹس کے احاطے میں قائم کئی دکانیں بھی آباد نہ ہوسکیں ۔۔

کراچی کی اہم شاہراہ ۔۔ شاہراہ فیصل پربنےنسلہ ٹاورکوآخرتوڑنےکےکیوں احکامات دئیےگئے،، 8 اپریل 2021 کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں

اس وقت کےچیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےشہرمیں ہونیوالی تجاوزات کےخلاف درخواستوں پرسماعت کی ۔۔

معاملہ تھاگجر،، اورنگی نالےپربنی غیرقانونی تعمیرات کا۔۔

چیف جسٹس نےاس وقت کےڈی جی ایس بی سی اے۔۔ شمس الدین سومروکی سرزنش کرتےہوئے

پہلی بارنسلہ ٹاورکوگرانےکا حکم دیتےہوئےکمشنرکراچی کوعمل درآمد کرنےکی ہدایت کردی۔

اکیس جون کوبلڈرزاوررہائشیوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں فیصلہ پرنظرثانی کی درخواست دائرکی گئی

لیکن 22 ستمبرکوچیف جسٹس کی سربراہی میں دوبارہ سماعت کرنےوالےبنچ نےاسےپھرتوڑنےکی ہدایت کردی۔۔

اکتوبر2021 کےسےنسلہ ٹاورکوتوڑنےکا کام شروع ہوا۔۔

جسے فروری کےآخرمیں مکمل کرلیا گیا ۔۔

سپریم کورٹ نےتحریری فیصلےکی روشنی میں ماہرین کی ٹیم تشیل دی گئی

اور ہائی رائزبلڈنگ کوتوڑنےکےاحکامات دئیےتھے،، ۔۔

کمشنرکراچی کی جانب سے 26 اکتوبرکواعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا۔۔ ۔۔

عمارت کوپہلےرہائشیوں سےخالی کرایا گیا

پھر چھت سے ٹاوگرانےکےکام کا آغازہوا،، جو اب مکمل ہوچکا ہے۔۔

بڑے اوردیوقامت پلراورٹوٹےپھوٹےپتھرآج زمین بوس ہوچکےہیں۔۔

نسلہ ٹاورکی عمارت کی جگہ خالی ہونےپراب سروس روڈ نظرآنےلگا ہے

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جلد اس سروس روڈ کابحال کردیا جائیگا۔۔

About The Author