وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
جلد دورہ کر کے کام کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی پروگراموں سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
اڑتیس کلومیٹرسے زائد طویل ملیر ایکسپریس وے ملیر ندی کورنگی سے شروع ہو کر موٹر وے سے کاٹھور پر ملتا ہے۔وزیراعلی کو بتایا گیا کہ
ملیر ایکسپریس وے کو مختلف علاقوں سے منسلک کرنے کے لئے چھ انٹرچینج ہوں گے۔ ایکسپریس وے کا پندرہ کلومیٹر ارتھ ورک ہوچکا ہے۔
یہ کام جام صادق پل سے قائدآباد تک تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ ملیر ایکسپریس وے پر جہاں کام ہورہا ہے
وہاں پولیس چوکی بنائی جائے۔وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ملیر میں زمین کے کچھ مسائل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کو یہ مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ جلد دور ہ کر کے کام کا جائز ہ لیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،