دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: رمضان بازار بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے

شہریوں کے شکوے اپنی جگہ، تاہم انتظامیہ کا دعوی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

لاہور میں قائم رمضان بازار بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے،، شہری کہتے ہیں اکثر چیزوں کے نرخ مارکیٹ کے برابر ہیں، ایسی اشیاء جن کے دام کم ہیں، ان کی کوالٹی دوم ہے

شہریوں کی مشکلات دور نہ ہوئیں،، رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار سے خریدار نالاں ہیں

شہری کہتے ہیں بازار کی نسبت سستی اشیاء خریدنے کیلئے رمضان بازاروں کا رخ کرتے ہیں

مگر اکثر چیزیں غیر معیاری ہوتی ہیں جبکہ ضرورت سے کم مقدار میں فراہم کی جاتی ہیں
آٹا اور چینی سستی ہے، مگر وہ کم مقدار میں ملتی ہے، باقی چیزوں کا معیار ٹھیک نہیں

خریداروں کے مطابق کئی سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس عام بازاروں کی طرح ہی ہیں
لیموں لینے آئے تھے ہزار روپیہ ریٹ بتاریے

شہریوں کے شکوے اپنی جگہ، تاہم انتظامیہ کا دعوی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

About The Author