دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میڈیا نے پرویز الہٰی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیاہے،حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں

نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ میڈیا نے پرویز الہٰی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیاہے

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی لاہور میں عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی جس میں حمزہ شہباز کی طرف سے عبدالعلیم خان

اور اُن کے ساتھیوں کی سپورٹ پر تشکر کا اظہار کیا گیا،، عبدالعلیم خان کی طرف سے حمزہ شہبا ز کی آمد کا خیر مقدم کیا گیا

جبکہ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ

پنجاب میں گزشتہ 4سال میں صرف کرپشن ہوئی، میڈیا نے پرویز الہٰی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں جبکہ پرویز الہٰی ہنگامہ آرائی کیلئے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔

،،،حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انتقام کا صفحہ پھاڑدیا ہے،قانون اپنا راستہ خود لے گا

آئندہ آنیوالی پنجاب حکومت عوام کیلئے کام کرےگی۔،،،اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ گھر تشریف لانے پر حمزہ شہباز کا مشکور ہوں

امید ہے حمزہ شہباز کی قیادت میں صوبے کے مسائل حل ہوں گے۔،،،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ آئندہ آنیوالی پنجاب حکومت عوام کیلیے کام کرےگی۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل اویس لغاری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا ء اللہ تارڑ اور خواجہ سلمان رفیق بھی ہمراہ تھے

جبکہ ممبران پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، ذیشان رفیق اور سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے

About The Author