نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیالکوٹ: سری لنکن پرانتھا کمار کو جلانے اور قتل کرنے والے مجرموں کو سزائے موت

چھ مجرموں کو دو دو بار سزائے موتجبکہ نو مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی دی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار کو جلانے اور قتل کرنے والے

چھ مجرموں کو دو دو بار سزائے موتجبکہ نو مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی دی

عدالت نے دیگر بہتر مجرمان کو دو دو سال قید کی سزا سنائی جبکہ گرفتار ایک ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیاگیا

گجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت کی خصوصی جج نتاشہ نسیم نے سری لنکن شہری کو قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنائی

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھ مرکزی مجرموں کو دو دو بار سزائے موت اور فی کس دو لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا

جبکہ عمر قید پانے والے نو مجرمان پر بھی دودولاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا،،عدالت نے دیگربہتر مجرمان کودو،دوسال قید کی سزا سنائی

عدالت کی جانب سے واقعے میں ملوث ایک مجرم کو پانچ سال قید جبکہ دوسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،،کیس میں نواسی افراد کو گرفتار کیا گیا،،جن میں سے نو

ملزمان نابالغ تھے

سیکرٹری پراسکیوشن ندیم سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے جرم کو ثابت کیا اور ملزموں کو سزائیں دلوائیں

سیالکوٹ میں تین دسمبر دوہزاراکیس کوملزموں نے سری لنکن شہری کو قتل کیا تھا،،،سکیورٹی خدشات کے باعث مجرموں کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا

ملزمان پر فرد جرم بارہ مارچ کو عائد کی گئی تھی

About The Author