جذباتی مکالمات کی ادائیگی، آواز کے اتار چڑھاؤ اور تاثرات پر کمال دسترس رکھنے والے،، باکمال اداکار محمدعلی کا اکانویں واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
شہنشاہ جذبات کی فنی زندگی پر دیکھتے ہیں
کامياب فلموں کی ضمانت سمجھے جانیوالے،، لیجنڈ اداکار محمد علی نے ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا
فلم چراغ جلتا رہا سے لالی ووڈ میں انٹری کی اور پھر فلم نگری کے ہی ہو کر رہ گئے
محبت ، دامن اور چنگاری، عادل، ہم ایک ہیں، ہیبت خان، بدلتے رشتے، صاعقہ، کنیز، آگ کا دریا
اور حیدر علی سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کرشہرت کی بلندیوں کو چھوا
محمد علی فلم شاٹس
شہنشاہ جذبات، محمد علی نے دو سو ستتر فلموں میں فن کے جوہر دکھائے
لیجنڈ اداکار کو اپنی آواز کے اتار چڑھاو پر ایسا عبور تھا کہ جو کردار کرتے اسے امر کر دیتے تھے
اداکارہ شبنم، بابرہ شریف اور دیبا کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا لیکن اداکارہ ذیبا کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی
ستر سے زائد فلموں میں زیبا کے ساتھ کام کیا اور انہی کو جیون ساتھی بھی چنا
محمد علی اور ذیبا فلم
فنی خدمات کے اعتراف میں محمدعلی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سمیت بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا
محمد علی انیس مارچ دو ہزار چھ کو اچانک دل کا دررہ پڑنے پر دنیا سے کوچ کر گئے۔
لیکن لالی ووڈ کے نگار خانوں میں ان کی اداکاری کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،