ڈیرہ غازی خان
کمشنر ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں دارالاحساس کے بچے بنے مہمان،یتیم بچوں کے ساتھ کمشنر آفس کے درجہ چہارم ملازمین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ان کی فیملی نے مہمانوں کی میزبانی کی۔سماجی کارکن اللہ بخش کورائی کی طرف سے یتیم بچوں،دارالاحساس کی معلمات،
کمشنر آفس اور کمشنر ہاؤس کے درجہ چہارم ملازمین کو ملبوسات تقسیم کئے گئے۔دارالاحساس کے یتیم بچوں کو کمشنر ہاؤس میں مدعو کیا گیا۔
اساتذہ کے ساتھ کمشنر آفس اور کمشنر ہاؤس کے درجہ چہارم ملازمین کو افطار ڈنر دینے کے ساتھ عید کے ملبوسات دئیے گئے۔
یتیم بچوں کو تحائف اور عیدی بھی دی گئی۔کمشنر نے یتیم بچوں کو کمشنر ہاؤس فورٹ منرو کی بھی دعوت دی اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔
کمشنر نے کہا کہ کمشنر ہاؤس ڈی جی خان میں اچھی روایت قائم کردی ہے جسے برقرار رکھا جائیگا۔
سماجی کارکن اللہ بخش کورائی نے کہا کہ یتیم بچوں کو والدین اور فیملی کی کمی محسوس نہ ہونے کی کوشش کی ہے۔عید کیلئے کپڑے،تحائف دئیے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں فلڈ لائٹس کرکٹ میلہ سج گیا۔15 روزہ تحفظ رمضان کرکٹ لیگ کا آغاز کردیا گیاکمشنر لیاقت علی چٹھہ اور چیف پیٹرن محمد لطیف پتافی نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ ٹرافی کی رونمائی اور ٹیموں سے حلف لیا گیا۔
آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے کیلئے ٹیموں سے حلف لیا۔16ٹیمیں 29 اپریل تک حریفوں کو چت کریں گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ڈویژنل محکمہ سپورٹس کھیل کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔ٹی آر ایل کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم موجودہ حکومت کا
بہترین تحفہ ہے۔آرگنائزر محمد لطیف پتافی نے کہا کہ تحفظ گھی اور سن کراپ ٹی آر ایل کو سپانسر کرے گی۔
ٹی ٹین کے پیٹرن میں شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔کھلاڑیوں کو سپورٹس کٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا کہ فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم میں فیملیز کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی جی خان جمخانہ میں جامع مسجد کی تعمیر شروع کردی گئی۔کمشنر وصدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے اراکین کے ہمراہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،محمد وقاص، فارس اسحاق کھوسہ،فرقان احمد،محمد عدیل،حیات اختر،
ثناء محمد،ثقلین خان اور دیگر موجود تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب میں تمام ترقیاتی کام ممبرشپ فیس سے کرائے جارہے ہیں۔14 روم کے گیسٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام شروع کرنے کے ساتھ ہی پاکستان کے گیارہ بڑے کلبز کے ساتھ الحاق کا پراسس بھی شروع کردیا ہے۔
کلب کے اراکین اور ان کی فیملیزکیلئے فورٹ منرو میں بھی دس روم کے گیسٹ ہاؤس کی اراضی مختص کردہ گئی ہے لان ٹینس اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈی جی خان جمخانہ کلب میں سہولیات کی فراہمی تیزی سے جاری ہے
عالمی معیار کے سوئمنگ پول کا دس روز تک افتتاح کردیا جائیگا۔جم،کرکٹ ارینا،باربی کیو پہلے ہی فنکشنل کردیا گیا ہے
عالمی معیار کی کافی شاپ بھی قائم کرنے جارہے ہیں۔دو تین روز کے اندر ہارس رائیڈنگ کلب بھی فعال کردیا جائیگا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کلب کے اراکین کے علاؤہ دیگر افراد کیلئے بھی کشن رکھیں گے کہ وہ نارمل فیس کے ساتھ ہارس رائیڈنگ سیکھ سکھیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے گندم خریداری مراکز،رمضان بازاروں اور ہیلتھ سنٹرز کے دورے کئے،
گندم خریداری عمل،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال اور ادوایات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے ڈیرہ غازیخان سٹی فوڈ سنٹر،چوٹی زیریں کے
گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،احمد نوید،ڈی ایف سی مہر اختر حسین ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سٹاف سے گندم خریداری کی معلومات لیں اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت پنجاب نقد ادائیگی پر کسانوں سے گندم خرید رہی ہے،کسان اپنی نئی فصل محکمہ خوراک کو
فروخت کریں،ان سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے،انہیں موقع پر ادائیگیاں بھی کر رہے ہیں،ضلع میں گندم سمگلنگ روکنے کیلئے
چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں،گندم کے سمگلروں کو قانون کے دائرے میں لائیں گے،سمگلروں سے ضبط شدہ گندم کو بھی محکمہ فوڈ کو فروخت کیا جارہا ہے،
ضلع میں گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے چوٹی زیریں آر ایچ سی اور بی ایچ یومعموری کا بھی وزٹ کیا،
انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا،مریضوں کی تیمارداری کے ساتھ ان سے ادویات ملنے بارے بھی معلومات لیں،ڈپٹی کمشنر نے ادوایات کا سٹاک،ریکارڈ اور ادویات کی ایکسپائری ڈیٹس بھی چیک کیں۔
بعد ازاں انہوں نے رمضان بازار کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی پڑتال کی۔حمزہ سالک نے خریداری کیلئے آئے شہریوں سے اشیاء کی رعایتی قیمتوں بارے بھی دریافت کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تعداد کے پیش نظر آٹا،چینی اور دیگر اشیاء کی سپلائی بھی بڑھا دی جائے،
تمام سٹالز پر اشیاء وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں.رمضان بازاروں میں پھلوں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور دیگر اشیاء کی کوالٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہدحسن کلیانی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان فریحہ جعفر نے الغازی ٹریکٹرفیکٹری کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ سے متعلق کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے فیکٹری انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی.
انہوں نے کہاکہ ضلع میں موجود صنعتی و غیر صنعتی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق انتظامات کی چیکنگ جاری رہے گی
اور سٹاف کو سول ڈیفنس کی تربیت بھی دی جائیگی.
دریں اثنا سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کی زیر نگرانی انسٹرکٹر عمران مہدی نے
گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول کے طلبہ کو سول ڈیفنس بیسک کورس سے متعلق آگاہی دی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
غیرمعیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا آپریشن جاری۔۔۔
105کلومضر صحت کھویا،54لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،400لٹرآرسینک ملا پانی،340ساشےممنوعہ گٹکا تلف۔۔۔
ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت204فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ71ہزارروپے کے جرمانے عائد،156شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 16اپریل:
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بہاولپورمیں اصل نما جعلی کھویااورملاوٹ کرنےوالےپنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں آگئے105کلومضر صحت
کھویا،54لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،400لٹرآرسینک ملا پانی،340ساشےممنوعہ گٹکا تلف کردیاگیا۔حاصل پور،لال سونہارا اوربہاولپور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اوربیوریجزیونٹ پر کارروائیاں کرتےہوئے
مجموعی طورپر 52 ہزارروپے کے جرمانے عائد۔ویجیٹیبل گھی اور مضر صحت فلیورز کے استعمال سے جعلی کھویا تیار کیا جارہا تھا۔
زنگ آلود برتنوں کا استعمال ،غیر معیاری سٹوریج،گندہ اور بدبودار ماحول پایا گیا ۔فوڈلائسنس،ملازمین کے میڈیکلز اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔ڈیری پراڈکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزاء سے تیار اشیاء فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
مارکیٹ میں اصل کھوئے کے نام پر جعلسازی کرنیوالوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں عوام تک خالص،
معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائےجانےپر47ہزارروپےکےجرمانےہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،بیوریجز یونٹ پر کردیئےاوراس کے ساتھ ہی 50لٹرایکسپائرڈجوس،7کلوچائےکی پتی کوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں بیکری یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے
مضرصحت اورملاوٹی اشیاء پائے جانےپر6ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےتکہ شاپ،ڈرنک کارنر اورپان شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر13ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے گردپنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ کرتےہوئےملک شاپ،بیکری یونٹ اورسوہن حلوہ شاپ کی چیکنگ کرتےہوئے37ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئےگئے
اوراس کےساتھ ہی 10کلوحشرات زدہ دہی کوتلف کردیا۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔
اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےبیکری،کریانہ سٹور اور ٹی سٹال کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر14ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیاگیا
اورساتھ ہی 10لٹرایکسپائرڈاورباسی ڈبل روٹی،8کلوایکسپائرڈنمکو اور5کلوملاوٹی مصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔
اسی طرح راجن پور میں مختلف کریانہ سٹورز،کولڈڈرنک شاپ اورملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے26ہزارروپے کا جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص
اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیا
اورساتھ ہی 8کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس اور3کلوملاوٹی مصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔
.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون